پاکستان میں معاشی استحکام؛ شکاگو میں پاک امریکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار

 

نیویارک(خصوصی رپورٹ)پاک امریکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی سیمینار بعنوان ”پاکستان میں معاشی استحکام ،بروز جمعہ چھ فروری 2015ءبمقام راماڈا ہوٹل نارتھ ایونیو لمبارڈ منعقد کیا گیا جس میں شکاگو کے مضافات سے کثیر تعداد میں ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، دانشور ، اساتذہ ، خواتین ، کاروباری حضرات اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی سیمینار سے ٹیسٹ یونیورسٹی شکاگو کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین جناب پروفیسر ڈاکٹر ظفر بخاری پاک امریکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین جناب علی بختیاری صدر ڈاکٹر صدیق اور بورڈ ممبر نائلہ عثمانی نے خطاب کیا

 

سیمینار سے مشہور سماجی و سیاسی رہنماءجناب راجہ محمد یعقوب اور یو ڈی سی میں پاکستانی کلب کے صدر جناب رضوان قادری نے بھی خطاب کیا۔
انتہائی مدلل تقریر میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر بخاری نے پاکستان کے سیاسی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں سٹی گورنمنٹ کے قیام کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

 

ہمسائیہ ملک عوامی جمہوریہ کی مثال ترقی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی حقیقی ترقی میں اسکے 47000میر اور انکی سٹی گورنمنٹ کا ہاتھ ہے عوامی حکومت کے وسائل اور عوام ہی حقیقی جمہوریت کی روح ہیں

 


PADOکے چیئرمین جناب علی بختیاری نے کہا کہ قدرتی و سائل سے مالا مال وطن عزیز پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اسکے کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریٹ میں جنہوں نے ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے پاکستان کے قیام کا مقصد ایک جتنی عوامی اسلامی جمہوریہ پاکستان تھا جس میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کرکے ہندوستان سے کروڑوں مسلمانوں کی ہجرت کے مقاصد کو ثر بار کرنا تھا لیکن قرآن و سنت کی تعلیمات سے انحراف کرتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا ہے ۔
PADOکے صدر ڈاکٹر صدیق نے اپنی تقریر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے زراعت انڈسٹری اور سروس سیکٹر میں کمپیوٹر کی ایجوکیشن کو عام کیا جائے گا اور خاص طورپر سروس سیکٹر میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے جو آجکل ترقی یافتہ ممالک کے جی ڈی پی میں 70فیصد سے زائد نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ 2015ءمیں PADOشکاگو میں پاکستان ہاﺅس اور پاکستان میں 100ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کا عزم ہم کیے ہوئے ہیں۔

تقریب سے رضوان قادر نے پاکستان اور برانڈ پاکستانی کے حوالے سے اہم بات چیت کی سماجی شخصیت راجہ محمد یعقوب نے اپنے روایتی انداز سے سامعین کو متاثر کیا۔


ہال میں موجود خواتین و حضرات نے شکاگو میں پاکستان ہاﺅس کے قیام کی قرار داد کو منظور کیا اور PADOکوبورڈ ممبرا ن کا ایسے تعلیمی اور آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر اہل شکاگو کیطرف سے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں شرکاءکو نہایت لذیز طعام پیش کیا گیا اور مہمانان کا شکریہ ادا کیاگیا۔



انتہائی مدلل تقریر میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر بخاری نے پاکستان کے سیاسی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں سٹی گورنمنٹ کے قیام کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہمسائیہ ملک عوامی جمہوریہ کی مثال ترقی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی حقیقی ترقی میں اسکے 47000مئیر اور انکی سٹی گورنمنٹ کا ہاتھ ہے عوامی حکومت کے وسائل اور عوام ہی حقیقی جمہوریت کی روح ہیں
PADOکے چیئرمین جناب علی بختیاری نے کہا کہ قدرتی و سائل سے مالا مال وطن عزیز پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اسکے کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریٹ میں جنہوں نے ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے پاکستان کے قیام کا مقصد ایک جتنی عوامی اسلامی جمہوریہ پاکستان تھا جس میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کرکے ہندوستان سے کروڑوں مسلمانوں کی ہجرت کے مقاصد کو ثر بار کرنا تھا لیکن قرآن و سنت کی تعلیمات سے انحراف کرتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا ہے ۔
PADOکے صدر ڈاکٹر صدیق نے اپنی تقریر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے زراعت انڈسٹری اور سروس سیکٹر میں کمپیوٹر کی ایجوکیشن کو عام کیا جائے گا اور خاص طورپر سروس سیکٹر میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے جو آجکل ترقی یافتہ ممالک کے جی ڈی پی میں 70فیصد سے زائد نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ 2015ءمیں PADOشکاگو میں پاکستان ہاﺅس اور پاکستان میں 100ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیب بنانے کا عزم ہم کیے ہوئے ہیں۔

تقریب سے رضوان قادر نے پاکستان اور برانڈ پاکستانی کے حوالے سے اہم بات چیت کی سماجی شخصیت راجہ محمد یعقوب نے اپنے روایتی انداز سے سامعین کو متاثر کیا۔
ہال میں موجود خواتین و حضرات نے شکاگو میں پاکستان ہاﺅس کے قیام کی قرار داد کو منظور کیا اور PADOکوبورڈ ممبرا ن کا ایسے تعلیمی اور آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر اہل شکاگو کیطرف سے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں شرکاءکو نہایت لذیز طعام پیش کیا گیا اور مہمانان کا شکریہ ادا کیاگیا۔





تاریخ اشاعت : 2015-02-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock