پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک کے زیر اہتمام نئی تاریخ رقم؛ٹاون آف ہیمپسٹیڈ میں یوم جمہورئیہ پاکستان، امریکہ کے سب سے بڑے ٹاون شپ کے ٹاون آفس پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا

 

پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک کے ساتھ ٹاون آف ہیمپسٹیڈ کی سپروائزر کیٹ مرے اور ٹاو¿ن کلرک نسرین جی احمد نے مرکزی کردار ادا کیا ، کے عہدیداروں سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت


نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ کے سب سے بڑے ٹاو¿ن شپ ، ٹاون آف ہیمپسٹیڈ جو کہ نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاونٹی میں واقع ہے ، میں اس سال نئی تاریخ اس وقت رقم ہوئی کہ جب یوم جمہورئیہ پاکستان کی ٹاون آفس میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی ۔

 

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف نیویارک کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے انعقاد میں ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کی سپروائزر کیٹ مرے اور ٹاون کلرک نسرین جی احمد نے مرکزی کردار ادا کیا جنہوں نے کمیونٹی ارکان کو ٹاون آفس میں تقریب کے انعقاد کی دعوت دی ۔

 

تقریب میں کے چئیرمین ڈاکٹر تمکین ،صدر اشرف اعظمی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مقبول ملک ، سینئر وائس پریذیڈنٹ فضل حق سید اور جنرل سیکرٹری رفیع فاضلی سمیت تنظیم کے دیگر ارکان اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ان اہم شخصیات کی ٹاون آفس آمد پر کیٹ مرے اور نسرین احمد نے انہیں خوش آمدید کہا

 

 

بعد ازاں ایک پروقار تقریب میں تما م شرکاءنے ٹاون آف ہیمپسٹیڈ کی سپروائزر کیٹ مرے اور ٹاو¿ن کلرک نسرین جی احمد کیساتھ ملکر ٹاو¿ن آفس کی بلڈنگ پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا ۔ اس موقع پر خصوصی طور پر پاکستان اور امریکہ کے ترانے بجائے گئے ۔ بعدازاں ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ کی سپروائزر کیٹ مرے نے نسرین احمد کے ساتھ ملکر PASNYکے عہدیداران کو سائٹیشن پیش کی جو کہ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے تھی ۔ انہو ں نے کمیونٹی ارکان کو مبارکباد دی ۔

 

 


PASNYکے چئیرمین ڈاکٹر تمکین ،صدر اشرف اعظمی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مقبول ملک ، سینئر وائس پریذیڈنٹ فضل حق سید اور جنرل سیکرٹری رفیع فاضلی نے سپروائزر کیٹ مرے اور ٹاو¿ن کلرک نسرین جی احمد کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہیمپسٹیڈ می نہ صرف نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ۔


آخر میں شرکاءکی تواضع روایتی پاکستانی حلوہ پوڑی کے ناشتے کیساتھ کی گئی ۔
 

تاریخ اشاعت : 2015-03-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock