نیویارک: شدت پسندوں کی معاونت کی کوشش، 16 سال قید

نیویارک میں رہنے والے البانیہ کے ایک شخص کو دوسری مرتبہ اس اعتراف کے بعد قید کی سزا سنائی گئی ہے کہ اس نے پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ 31 سالہ آگرون ہزبائرامی کو جمعرات کو امریکہ کی ضلعی عدالت نے بروکلن میں 16 سال قید کی سنائی ہے۔ وکیل استغاثہ نے جمعرات کو کہا کہ ہزبائرامی نے پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردوں کی معاونت کے لیے ایک ہزار ڈالر سے زائد رقم بھیجنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے پاکستان میں کسی شخص کے ساتھ ای میل کا تبادلہ کیا تھا جس نے اپنے آپ کو ایک باغی گروپ کا رکن بتایا تھا اور امریکی فوجیوں کو قتل کیا تھا۔

 

http://www.urduvoa.com/content/new-york-man-gets-16-years-in-prison-for-trying-to-support-terrorists/2917692.html

تاریخ اشاعت : 2015-08-15 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock