سلمان ہمدانی سمیت پانچ پاکستانی و متعدد مسلم بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں جاں بحق ہوئے

 نیویارک(سپیشل رپورٹر) سانحہ گیارہ ستمبر کے دوران نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے میں سلمان ہمدانی سمیت چار یا پانچ پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ۔ نیویارک کے علاقے کوینز میں سلمان ہمدانی کے نام پر ایک روڈ کا نام سلمان ہمدانی وے رکھا گیا ہے ۔ گیارہ ستمبر کی برسی پر متاثرین کے دیگر لواحقین کی طرح سلمان ہمدانی کی نیویارک میں مقیم والدہ طلعت ہمدانی بھی اپنے بیٹے کی یاد مناتی ہے اور دیگر متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و یکجتی کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : 2015-09-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock