پاکستان میں کسی سیاسی قائد کی پہلی ترجیح قومی سیاست نہیں ؛ حفیظ اللہ نیازی کا پاکولی کے استقبالیہ سے خطاب

 

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں کی رہنمائی حقیقی سیاسی قائدین نے کی، ان کی پہلی و آخری ترجیح قومی سیاست بنی اور پھر انہوں نے سیاست کو اوڑھنا بچھوڑنا بنا لیا


اس کے برعکس ہمارے ہاں سیاست کو ذاتیات کے ارد گر گھمایا گیا اور مخصوص طبقے نے اسے اپنے زیر اثر محور سے دور جانے ہی نہیں دیا؛ حفیظ اللہ نیازی کا پاکولی سے خطاب


 حفیظ اللہ نیازی نے لانگ آئی لینڈ میں واقع پاکولی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے عہدیداروں سے تفصیلی بات چیت کی، پاکولی کی جانب سے حفیظ اللہ نیازی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی

 


نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ پاکولی کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے معروف سکالر حفیظ اللہ نیاز ی کے اعزاز میں لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں واقع پاکولی کے دفتر میں استقبالیہ دیا گیا جس میں پاکولی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بانیان پاکستان کے بعد پاکستان میںعمران خان سمیت کسی سیاسی قائد کی پہلی ترجیح قومی سیاست نہیں رہی جس کی وجہ سے ہمیشہ ہماری سیاست دگر گوں رہی ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں کی رہنمائی حقیقی سیاسی قائدین نے کی، ان کی پہلی و آخری ترجیح قومی سیاست بنی اور پھر انہوں نے سیاست کو اوڑھنا بچھوڑنا بنا لیا۔اس کے برعکس ہمارے ہاں سیاست کو ذاتیات کے ارد گر گھمایا گیا اور مخصوص طبقے نے اسے اپنے زیر اثر محور سے دور جانے ہی نہیں دیا۔

 

 

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ سیاست میں گلیمر ہوتا ہے جو کہ بندے کو مست کر دیتا ہے ۔ ہمارے ہاں وہ سیاست دان کہ جو کہ ایک مشن کیساتھ سیاست میں آئے، وہ بھی گلیمر کے چکروں کا شکار ہو گئے ۔ میں ہمیشہ موجودہ حکمرانوں سمیت سیاسی قائدین سے کہتا ہوں کہ کبھی سوچیں کہ آخر قائد اعظم محمد علی جناح سمیت بانیان پاکستان دنیا سے ایک عرصے گذر جانے کے بعد آج بھی لوگوں کے دلوں میں کیوں زندہ و جاوید ہیں ؟جس دن انہیں اس سوال کا جواب مل گیا ، اس دن انہیں حقیقی معنوں میں سیاست کا مقصد بھی سمجھ آجائے گا۔


حفیظ اللہ نیاز ی نے پاک امریکہ تعلقات سے عالمی حالات پر کے اہم پہلوو¿ں پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے پاکولی کے عہدیداران سے پاکولی سمیت امریکہ میں کمیونٹی تنظیموں کے کردار سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ۔
پاکولی کی جانب سے حفیظ اللہ نیازی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی جو کہ تنظیم کے عہدیداروں نے انہیں ملکر پیش کی ۔ استقبالیہ میں ذاکر صدیقی ، بشیر قمر، سید جمال محسن ، سعید حسن، راو¿ عبدالرحمن ، ہمایوں شبیر، سلمان شیخ، سلمان ظفر، عقیق قادری، عثمان عباس، مسعود چشتی، سندھو،ڈاکٹر افضل شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت : 2015-05-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock