جمعیت علماءامریکہ کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جیکسن ہائٹس پر احتجاجی مظاہرہ ، صدر اوبامہ کردار ادا کریں

مظاہرے کی قیادت مفتی منیر احمد اخون اور مولانا احترام الحق تھانوی نے کی، مظاہرے میں مسلم کمیونٹی کے ارکان کی شرکت، مظالم کی شدید مذمت کی گئی


احتجاجی مظاہرے میں مولانا عبدالکریم عابد(نائب امیر جمعیت علماءاسلام سندھ)، مولانا عطاءالحق(پی آئی اے مذہبی امورڈائریکٹر)، مفتی لطف الرحمان، مولانا رفیق، سید سلمان گیلانی کی بھی شرکت

 


 
نیویارک (سپیشل رپورٹرسے)جمعیت علماءامریکہ کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جیکسن ہائٹس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ال منیر فاونڈیشن کے چئیرمین اور دارالافتاءختم نبوت بورڈ کے امیر مفتی منیر احمد اخون اور مولانا احترام الحق تھانوی سمیت دیگر علماءکرام نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں مولانا عبدالکریم عابد(نائب امیر جمعیت علماءاسلام سندھ)، مولانا عطاءالحق(پی آئی اے مذہبی امورڈائریکٹر)، مفتی لطف الرحمان، مولانا رفیق، سید سلمان گیلانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ مظاہرے میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے صدر اوبامہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فوری طور پر اس مسلہ کو اٹھائیں ، اس موقع پر مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تاریخ اشاعت : 2015-06-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock