آصف زرداری برطانیہ میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر چکے ہیں،اب گرفتاریاں پنجاب میں لیگی وزراءکی ہونگی، نبیل گبول کا نیویارک میں اسلم ڈھلوں کے استقبالیہ میں کمیونٹی سے خطاب


نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان کے معروف سیاستدان نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری برطانیہ میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر چکے ہیں۔ وہ جلد پاکستان نہیں لوٹیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویار ک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم بڑی کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف کاروائی ، آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف کاروائی بھی ہے ۔
نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کے بعد اب پنجاب میں لیگی قائدین کی گرفتاریوں کی باری ہے۔ اس سلسلے میں جلد دو اہم لیگی وزراءکی گرفتاریوں کا قوی امکان ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلا ف ایف آئی اے اور نیب کے حکام کاروائی کررہے ہیں ۔ اگرچہ یہ ادارے وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں تاہم عسکری قیادت اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ ادارے بلاامتیاز بدعنوان افراد کے خلاف ہر ممکن کاروائی کرے ۔


الطاف حسین کے بارے بات کرتے ہوئے نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ انہیں جلد عمران فاروق یا منی لانڈرنگ کیس میں سے کسی ایک میں سزا ہو جائے گی ۔ان کی کہانی ختم ہو گئی ہے ۔ ایم کیو ایم چار گروپوں میں بٹ گئی ہے حتیٰ کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی اکثریت بھی الطاف حسین کی سیاست سے اکتا چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جونہی الطاف حسین کو سزا ہو گی، ایم کیو ایم چار گروپوں میں تقسیم ہو جائے گی ۔
نبیل گبول نے کہا کہ اگر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2016میں بعض اہم معاملات کے حوالے سے غلطیاں کیں یا سیاسی قائدین نے ان معاملات کے حوالے سے کو ئی اتحاد بنانے کی کوشش کی تو پاکستان میں عسکری قیادت کی قومی معاملات میں جزوی کردار ایک مکمل کردار میں بدل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام چاہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کو اگلی ٹرم کے لئے عہدے میں توسیع دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر فوجی مداخلت ہوتی ہے تو میں اسے خوش آمدید کہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کرنے میںانڈیا کی توجہ کا مرکز کراچی ہے ۔ انڈیا کراچی کو غیر مستحکم بنانے کے لئے ایم کیو ایم کو استعمال کررہا ہے جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔

راجہ ذوالفقار کی والدہ محترمہ کا انتقال، نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مکی مسجد میں ادا کی جائے گی
نیویارک؛ حاجی راجہ محمد یوسف آف پران کی اہلیہ، راجہ ذوالفقار،راجہ محمد یونس، راجہ انصار یوسف اور راجہ جبار کی والدہ محترمہ نیویارک میں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ کا نماز جنازہ جمعہ کو مکی مسجد میں بعد از نماز جمعہ ادا کیا جائیگا

قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کے 14رکنی وفد کی نیویارک میں عالمی سپیکرز کانفرنس میں شرکت

نیویارک (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کے 14رکنی وفد کی نیویارک میں عالمی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی ہے ۔جمہوریت برائے امن و ترقی کے موضوع پر ہونیوالی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونیوالی کانفرنس میں پاکستانی وفد نے اجلاس میں پاکستان کاجمہوریت، امن اور ترقی کے حوالے سے نکتہ نظر پیش کیا ۔ے

تاریخ اشاعت : 2015-09-01 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock