الائنس فار پاکستان اینڈ اردو سٹڈیز ایٹ نیویارک یونیورسٹی کے زیر اہتمام بروکلین،نیویارک میں آپس کمیونٹی سنٹر قائم

 


آپس کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب نیویارک یونیورسٹی میں ’’آپس‘‘ کی چئیر گیبرئیالا نک ، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھو یوجین کی شرکت


ڈسٹرکٹ مینیجر کمیونٹی بورڈ14شان کیمبل ، ڈیموکریٹ پارٹی جیکب گولڈ ، پروفیسر طاہرہ نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم پاکستانی و امریکن شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں


میں نے کمیونٹی کے معاملات اور ضروریات بالخصوص کمیونٹی کی بطور امیگرنٹ کمیونٹی ضروریات کا بغور جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ یہاں آپس جیسے کمیونٹی سنٹر کی ضرورت ہے ۔شاہد حمید


دراصل آپس ایک کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام ہے جس کا اہم مقصد آپس کے پلیٹ فارم پر کلچر اور زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور کمیونٹی میں ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے


18ستمبر کو نیویارک میں پہلی سالانہ اردو کانفرنس منعقدکریں گے، نیویارک یونیورسٹی میں ہندی ، اردو پروگرامز، مڈل ایسٹرن اینڈ اسلامک سٹڈیز اور این وائی یو میں ’’آپس‘‘ کی چئیر گیبرئیالا نک کا اعلان


تقریب میں بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز کی جانب سے کلچر اور زبان کے فروغ سمیت کمیونٹی خدمات کے سلسلے میں شاہد حمید اور پروفیسر طاہرہ نقوی کو سائٹیشن پیش کی گئیں


آپس کمیونٹی آؤٹ ریچ سنٹر کا قیام ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کا Selmaہے ۔انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کی ایسی تحریکیں اور جدوجہد ہی ان کے شاندار مستقبل کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں ۔ بورو پریذیڈنٹ


نیویارک (خصوصی رپورٹ ) الائنس فار پاکستان اینڈ اردو سٹڈیز ایٹ نیویارک یونیورسٹی (APUS)کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ ’’لٹل پاکستان‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر APUSکمیونٹی سنٹر باقاعدہ طور پر قائم ہو گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتے آپس کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں نیویارک یونیورسٹی میں ہندی ، اردو پروگرامز، مڈل ایسٹرن اینڈ اسلامک سٹڈیز اور این وائی یو میں ’’آپس‘‘ کی چئیر گیبرئیالا نک ، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین میتھو یوجین ، ڈسٹرکٹ مینیجر کمیونٹی بورڈ14شان کیمبل ، ڈیموکریٹ پارٹی بروکلین کے ڈسٹرکٹ لیڈر جیکب گولڈ ، 70پریسنٹ کمیونٹی کونسل کے صدر ایڈ پاول ،پروفیسر طاہرہ نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم پاکستانی و امریکن شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔
فوسٹر ایونیو پر قائم ’’آپس ‘‘ کمیونٹی سنٹر کے قیام میں آپس نیویارک یونیورسٹی کے کوارڈی نیٹراور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت شاہد حمید اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔کمیونٹی سنٹر کے شاندار افتتاح پر تقریب کے شرکاء و قائدین نے شاہد حمید کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کمیونٹی کے لئے نہایت مفید اقدام قرار دیا جبکہ شاہد حمید کا کہنا تھا کہ بروکلین سمیت نیویارک بھر میں بسنے والی امیگرنٹ کمیونٹی کے لئے آپس خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گا۔
گیبرئیالا نک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپس نیویارک یونیورسٹی کو فخر ہے کہ بروکلین میں آپس کمیونٹی سنٹر کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے ۔یہ سنٹر ہماری تنظیم کے کلچر اور زبان کے فروغ کے کام کو آگے بڑھانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کثیر الثقافت معاشرے میں ثقافت اور زبان کو سمجھ کر باہمی ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپس کے پلیٹ فارم سے مختلف اہم سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اس سلسلے میں 18ستمبر کو نیویارک میں پہلی سالانہ اردو کانفرنس منعقدکریں گے جو کہ نیویارک یونیورسٹی میں منعقد ہو گی اور تین رو ز تک جاری رہے گی
شاہد حمید نے خطاب کے دوران بتایا کہ آپس کمیونٹی سنٹر Brooklyn Rebuild Immigrant Communities & Knowledge ( BRICK)پروگرام کے تحت اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے امریکہ آئے چند سال ہوئے ہیں ۔ اس عرصے میں ، میں نے کمیونٹی کے معاملات اور ضروریات بالخصوص کمیونٹی کی بطور امیگرنٹ کمیونٹی ضروریات کا بغور جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ یہاں آپس جیسے کمیونٹی سنٹر کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام مہمانان خصوصی بالخصوص شرکاء کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہر معاملے میں ان کی مدد، رہنمائی اور سرپرستی فرمائی ۔شاہد حمید نے کہا کہ دراصل آپس ایک کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام ہے جس کا اہم مقصد آپس کے پلیٹ فارم پر کلچر اور زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور کمیونٹی میں ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے


بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین ، ڈسٹرکٹ مینیجر کمیونٹی بورڈ شان کیمبل ،بروکلین آرٹس کونسل کے مسٹر کرس، جیکب گولڈ ، نے خطاب کرتے ہوئے شاہد حمید اور پاکستانی کمیونٹی کو آپس کمیونٹی سنٹر کے قیام پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ۔ یہاں سب کو آگے بڑھنے اور ترقی کے یکساں اور مساوی مواقع دستیاب ہیں ۔ امیگرنٹس کمیونٹیز کو بھی ان مواقع سے بھرپور طور پر مستفید ہونا چاہئیے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے ترقی کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز نے امریکی کی سول رائٹس موومنٹ Selmaسیلمیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپس کمیونٹی آؤٹ ریچ سنٹر کا قیام ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سیلمیٰ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کی ایسی تحریکیں اور جدوجہد ہی ان کے شاندار مستقبل کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں ۔
تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے شاہد حمید اور ان کے سب ساتھیوں کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں امیگرنٹ کمیونٹی کو اپنے کلچر اور زبان کو فروغ دے کر نہ صرف اپنی آنیوالی نسلوں کو بلکہ یہاں کے مقامی لوگو ں کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہئیے ۔ یہ بہت بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ کی سطح پر ہماری خدمات ہر لحاظ سے حاضر ہیں
تقریب سے پاکستانی کمیونٹی کے مقامی قائدین پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید خان، عبدالعزیز بٹ ، نواز خان ، چوہدری پرویز ، پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن کے چئیرمین ولیم شہزاد، پروفیسر طاہر ہ نقوی (این وائی یو )،شمائلہ جعفری (ارو پروگرام ،ویسٹ چیسٹر)، نصرت سہیل (ڈائریکٹر اردو پروگرام نیوجرسی)،پی ایس 217ڈاکٹر ماریہ ، جولیا ڈیوس ،ماریہ نیوزمن،یمنا خان، استاد سلامت علی خان،عزیز پیرزادہ ، رانا اخلاق ، تسنیم شہزادسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور شاہد حمید کو آپس کمیونٹی سنٹر کے قیام پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

تاریخ اشاعت : 2015-03-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock