پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن آف یو ایس اے کی 26ویں سالانہ کرسمس ، نیوائیر پارٹی اور انٹر فیتھ ڈنر

 

تقریب کے انعقاد میں پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن آف یو ایس اے کے چئیرمین ولیم شہزاد، سیکرٹری جنرل جیمز سپرئین، وائس پریذیڈنٹ اشفاق بھٹی ، کوارڈی نیٹر روحامہ ایس شاہ اورالبرٹ میسی نے اہم کردار ادا کیا


تقریب میں فادر الیاس گل، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین ۔ ایڈ پاول، زاہدہ (سندھ) سمیت مقامی اہم شخصیات ،کرسچئین کمیونٹی کے ارکان اور انٹر فیتھ قائدین کی شرکت

نیویارک ( خصوصی رپورٹ) پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن آف یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی کرسمس اور نیوائیر کے موقع پر یہاں بروکلین(نیویارک) میں 26ویں سالانہ کرسمس ، نیوائیر پارٹی اور انٹر فیتھ ڈنر کا انعقادہوا ۔ تقریب کے انعقاد میں پاکستان کرسچین ایسوسی ایشن آف یو ایس اے کے چئیرمین ولیم شہزاد، سیکرٹری جنرل جیمز سپرئین، وائس پریذیڈنٹ اشفاق بھٹی ، کوارڈی نیٹر روحامہ ایس شاہ اورالبرٹ میسی سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا جبکہ تقریب میں فادر الیاس گل، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین ،چئیرمین کمیونٹی کونسل 70پریسنٹ ایڈ پاول امریکہ کے دورے آئیں سندھ کی سیاسی شخصیت محترمہ زاہدہ بھنڈ سمیت دیگر مقامی اہم شخصیات اور کرسچئین کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت : 2017-01-05 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock