صدق دل سے معافی مانگ کر دنیا و آخرت کی بھلائی کو دین اسلام میں تلاش کرو؛ جنید جمشید کا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مسلم آفیسر ز کی تنظیم سے خطاب

 

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان کے جواں سال دینی سکالر جنید جمشید نے گذشتہ روز یہاں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کی جانب سے گورمے ریسٹورنٹ بروکلین میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کیا جس میں سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔


جنید جمشید نے اپنے خطاب کے دوران اپنے کچھ ماہ قبل سامنے آنے والے تنازعہ اور معافی کے بارے میں کوئی بات تو نہیں کی تاہم انہوں نے قران و رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالتے ہوئے اوورسیز میں بسنے والی مسلم کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ دین کی تعلیمات پر خود اور اپنی آنیوالی نسلوں کو عمل کروائیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بہت غفور الرحیم ہے اور معاف کرنے والے ہیں ۔ صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیںاور سکون کو دین میں تلاش کریں ، انہیں میری طرح دین اسلام میں بہت سکون ملے گا۔

 


جنید جمشید نے اپنے خطاب نے میوزک کی دنیا سے دین کی طرف راغب ہونے کی اپنی آب بیتی نہایےت دلچسپ انداز میںسنائی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے اور معاف فرمانے والا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی توبہ کرلو اور یہ توبہ اس وقت سے پہلے کرو کہ جب تک توبہ کا دروازہ کھلا ہے ۔

 

جنید جمشید مدرسہ دارلعلوم کے لئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں
 ۔

تاریخ اشاعت : 2015-04-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock