پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کا اجلاس ، پریڈ کی تیاریاں شروع

 

اس سال کی بڑی اور اچھی خبر یہ ہے کہ پریڈ کو دوبارہ میڈیسن ایونیو پر تین بلاک پر فیسٹول کرنے کا پرمٹ مل گیا ہے


 پریڈ کے میں سفیر اعزاز احمد چوہدری ، مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کو گرینڈ مارشل کے طور پر شریک ہونگے ۔ جبکہ اعزازی گرینڈ مارشل ڈاکٹر انعام الحق ہونگے

نیویارک (سپیشل رپورٹر ) پاکستان انڈیپنڈنٹس ڈے پریڈ اینڈ فئیر کمیٹی نیویارک کا اہم اجلاس گذشتہ روز یہاں ہوا جس میں سال2017میں چھ اگست کو ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد و تیاریوں کے سلسلے میں اہم صلاح و مشورے اور فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان چئیرمین سید حمیم ، کوچئرمین ملک عباس اعوان،سیکرٹری جنرل منیر لودھی ، پریذیڈنٹ ڈاکٹر حق، احمد جان ، قاسم مجید، مرزا خاور بیگ، منظور الحسن نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر حق کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حسب روایت اس سال بھی یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں شاندار پریڈ منعقد کی جائے گی ۔ سید حمیم شاہ نے بتایا کہ اس سال کی بڑی اور اچھی خبر یہ ہے کہ پریڈ کو دوبارہ میڈیسن ایونیو پر تین بلاک پر فیسٹول کرنے کا پرمٹ مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ چھ اگست کو دوپہر 12بجے میڈیسن ایونیو اور 46سٹریٹ سے شروع ہو گی ۔ میڈیسن ایونیو پر24, 25, 26پر فیسٹول ہوگا جبکہ بازار 26سٹریٹ پر میڈیسن اور پارک ایونیو کے درمیان لگے گا ۔
پریڈ کمیٹی نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اس فلیگ شپ ایونٹ کو کامیا ب بنانے میں ہر ممکن تعاون کریں اور چھ اگست کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پریڈ میں شریک ہوں۔ پریڈ کمیٹی کے مطابق پریڈ کے میں سفیر اعزاز احمد چوہدری ، مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کو گرینڈ مارشل کے طور پر شریک ہونگے ۔ جبکہ اعزازی گرینڈ مارشل ڈاکٹر انعام الحق ہونگے ۔ ۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-06-29 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock