پاکستان

سابق کانگریس مین انتھونی وینرفیڈرل جیل سے رہا، بروکلین منتقل

انتھونی وینز نے ڈیونز ، میساچیوسٹ کی جیل میں 15ماہ قید کاٹی بعد ازاں انہیں بروکلین کے ایک ”ریذیڈنشل ری انٹری سنٹر“میں منتقل کر دیا گیاجہاںقید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ان کی رہائی سے کچھ عرصہ قبل منتقل کیا جاتا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق کانگریس مین انتھونی وینر کو 17فروری کو میساچیوسٹ کی فیڈرل جیل سے رہا کر دیا گیا ۔انہیں 2017میں ایک کم عمر بچی کو جنسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے پر 21ماہ کی سزا دی گئی تھی ۔ انتھونی وینز نے ڈیونز ، میساچیوسٹ کی جیل میں 15ماہ قید کاٹی بعد ازاں انہیں بروکلین کے ایک ”ریذیڈنشل ری انٹری سنٹر“میں منتقل کر دیا گیاجہاںقید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ان کی رہائی سے کچھ عرصہ قبل منتقل کیا جاتا ہے ،ایسے سنٹرز میںقیدیوں کو رہنما فراہم کی جاتی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ قید سے رہائی کے بعد وہ جرائم کی دنیا میں واپس نہ جائیں ۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق انتھونی وائینر بروکلین سنٹرمیںتین ماہ قیام کریں گے اور ان کی مکمل رہائی 14مئی2019کو ہو گی۔

Anthony Weiner has been released from federal prison

Related Articles

Back to top button