کانگریس مین حکیم جیفریز کا سرور چوہدری کی رہائشگاہ پر کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، ڈیموکریٹک پارٹی نیویارک کے سرگرم رکن سرور چوہدری نے برائٹن بیچ، بروکلین (نیویارک) سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین (ڈیموکریٹ) کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر استقبالیہ دیا جس میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سمیت پاکستانی امریکن کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین حکیم جیفریز نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی قانون پسند ، محنتی کمیونٹی ہے اور میری جاب ان کی خدمت کرنا ہے اور ایوان نمائندگان میں ان کی اور دیگر کمیونٹیز کے معاملات کے حوالے سے آواز بلند کرنا ہے ۔


سرور چوہدری نے کہا کہ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ۔یہاں دیگر کمیونٹیز کی طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی بہتر اور خوشحال مستقبل کے لئے آئی ہے ۔ ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ مواقع کی سرزمین امریکہ میں دیگر کمیونٹیز کی طرح پاکستانی کمیونٹی کو بھی مواقع یکساں اور مساوی بنیاد پر دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ وہ امریکہ کے نظام کے قومی دھارے میں شامل ہوں اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔


استقبالیہ سے سرور چوہدری کے صاحبزادے خرم سرور چوہدری ، صاحبزادی ، خواجہ فاروق، علی اکبر مرزا، اعجا ز فرخ چوہدری ، رضوان بیگ، تاج اکبر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مسائل و معاملات ، پاک امریکہ تعلقات، مسلہ کشمیر اور ایران نیوکلئیر ڈیل سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کانگریس مین جیفریز سے کہا کہ وہ دنیا میں قیام امن کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔

تاریخ اشاعت : 2015-08-04 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock