اوورسیز پاکستانیز

نوید وڑائچ کا استقبالیہ، نیوجرسی کی پاکستانی کمیونٹی کی کیپٹن عدیل رانا کو مبارکباد

کیپٹن عدیل وڑائچ کو پہلے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسر بننے کا اعزاز ہونے پر مبارکباد دی گئی ، استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک کے بعد نیوجرسی میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیپٹن عدیل رانا کو 84thپریسنٹ بروکلین کا کمانڈنگ آفیسر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کیپٹن عدیل رانا کی شخصیت اور خدمات کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہیں۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے چیف ایڈوائزر چوہدری نوید وڑائچ کی جانب سے کیپٹن عدیل رانا کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف عشائیہ اور استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امام احمد علی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور پاکستان تحریک انصاف یو ایس ، نیویارک اور نیوجرسی سٹیٹ کے قائدین و ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ کیپٹن عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ پٹرول بورو میں بطور کمانڈنگ آفیسر تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن کمانڈنگ آفیسر ہیں ۔ انہیں 84thپریسنٹ کا کمانڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
کیپٹن عدیل رانا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جب نوید وڑائچ کی رہائشگاہ پر پہنچے تو انہوں نے وہاں موجود دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کے ہمراہ انہیںخوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، امام احمد علی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔
چوہدری نوید وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف نیویارک اور نیوجرسی ہی نہیں بلکہ امریکہ بھر میں بسنے والی کمیونٹی کو کیپٹن عدیل رانا پر فخرہے ۔ وہ ایک رول ماڈل ہیں۔ امریکہ میں رہتے ہوئے وہ نظام کا حصہ بنے اور اپنی محنت اور صلاحیت سے اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔چوہدری نوید وڑائچ کی جانب سے کیپٹن عدیل رانا کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ۔
کیپٹن عدیل رانا نے خطاب کے دوران چوہدری نوید وڑائچ کاشکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے جو عزت افزائی اور پذیرائی کی گئی، وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد آج میں جو کچھ بھی ہوں ، وہ بزرگوں اور کمیونٹی کے مخلص ساتھیوں کی دعاو¿ں کی وجہ سے ہوں ۔ہم میں سے کسی ایک کی ترقی ، سب کی ترقی ہے۔ ہمیں نہ صرف خود آگے بڑھنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی ترقی کی راہ دکھاتے ہوئے ، ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی دونوں ترقیاں لازم و ملزوم ہیں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران ضمیر حسین خان، امجد نواز، شاہد رضا رانجھا،چوہدری خورشید احمد بھلی ، شکور عالم ، زبیر عالم ، خاور مسعود ملک ، آصف بیگ، سارجنٹ علی ، عامر عباسی ،امتیاز احمد (ال ریان فیونرل ہوم)،راجہ رزاق، وسیم سیداور منظور باجوہ سمیت دیگر نے بھی کیپٹن عدیل رانا کو مبارکباد دی اور ان کے لئے اپنی نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات شکور عالم اور زبیر عالم کی جانب سے بھی کیپٹن عدیل رانا کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر زبیر عالم نے کیپٹن عدیل رانا کے لئے لکھی گئی اپنی نظم پڑھ کر سنائی اور پھر اس پھر اس نظم کو فریم میں پیش کرکے انہیں پیش بھی کی ۔
آخر میں چوہدری نوید وڑائچ نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے استقبالیہ میں شریک ہوئے۔ امام احمد علی نے کورونا وائرس وبا کے دوران انتقال کرنیوالے کمیونٹی ارکان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی ۔

Related Articles

Back to top button