پاکستان میں حکمران طبقہ وہی کام کر رہا ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی کمپنیاں ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیج رہی ہیں اور پاکستان میں حکمران طبقہ وہی کام کر رہا ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں کیا۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سب کچھ دیا لیکن سب کچھ ہونے کے باوجود ملک میں بے روزگاری ہے، حالانکہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ملک میں شریف خاندان لمیٹڈ کمپنی کی حکومت ہے، سندھ میں زرداری خاندان کی کمپنی ہے، اسفندیار، اچکزئی اور مولانا فضل الرحمٰن کی بھی کمپنیاں ہیں اور یہ کمپنیاں امیر اور قوم غریب ہوتی جارہی ہے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی کمپنیاں ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیج رہی ہیں، لوگ ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں اور اقتدار میں آنے والے عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں حکمران طبقہ وہی کام کر رہا ہے جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں کیا

تاریخ اشاعت : 2017-05-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock