اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکشن لڑنے کا حق؛ بروکلین میں ہونیوالا اجلاس آل پارٹیز کانفرنس میں تبدیل

اجلاس میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے جواں سال قانون دان بیرسٹر داود غزنوی نے خصوصی شرکت کی اور اوورسیز پاکستانی کے ووٹنگ رائٹس کی تازہ صورتحال سے شرکاءکو آگاہ کیا


اجلاس کے انعقادمیں آصف چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف سیاسی و سماجی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور جماعتوں کی شرکت

 

 


نیویارک (خصوصی رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکشن لڑنے کے حقوق کے حوالے سے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین میں گذشتہ ہفتے اہم اجلاس ہوا۔ بروکلین میں ہونیوالا یہ اجلاس آل پارٹیز کانفرنس میں تبدیل ہو گیا ۔


اجلاس میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے جواں سال قانون دان بیرسٹر داود غزنوی نے خصوصی شرکت کی اور اوورسیز پاکستانی کے ووٹنگ رائٹس کی تازہ صورتحال سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ اجلاس کے انعقادمیں آصف چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔اجلاس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف سیاسی و سماجی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور جماعتوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امریکہ سمیت اوورسیز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ووٹنگ رائٹس اور الیکشن لڑنے کے حق کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی ۔


بیرسٹر داو¿د غزنوی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حقوق کے حوالے سے اہم مرحلہ گذرگیا ہے ۔ اب ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹس کے حوالے سے ہم نیویارک سمیت امریکہ بھر میں اپنی آواز کو موثر انداز میں بلند بھی کریں گے


اجلاس میں آصف چوہدری ، مجاہد خان، سردار نصر اللہ ، شمس الزمان، سلیم احمد ملک، فیاض خان، سہیل شیخ، راجہ بشارت، میاں ذاکر نسیم، چوہدری فیض، طاہر سندھو، آغا صالح، فرحان علیم ، ملک وقار اعوان،ڈاکٹر شفیق خٹک اور شاہد کامریڈ سمیت دیگر مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

 


 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قطع نظر سیاسی وابستگیوں کے شرکاءاوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹس کے حوالے سے اپنا کردار اجتماعی انداز میں ادا کری گے۔ بیرسٹر داو¿د غزنوی نے کہا کہ بیرون ممالک میںمقیم ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کی تعداد پاکستان میں گذشتہ الیکشن میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کی بڑی جماعت کو ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس ملنے سے پاکستان میں جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔ حکومت کو جلد از جلد ووٹنگ سسٹم کو یقینی بنانا ہوگا۔

تاریخ اشاعت : 2015-04-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock