پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور بہتری میں کمیونٹی ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،پاکستانی امریکن کانگریس کا واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ اجلاس 

 

واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ،سکالرز اور کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور بہتری میں کمیونٹی ہمیشہ ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اسی طرح پاکستانی کمیونٹی قائدین اور امریکی منتخب و اعلیٰ سطحی قائدین و شخصیات کا کہنا ہے کہ انہیں باہمی روابط کو موثر اندازمیں آگے بڑھاتے ہوئے تعلقات کے فروغ کو یقینی بنانا چاہئیے ۔

 

ان ملے جلے خیالات کا اظہار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کانگریس (ڈاکٹر اشرف طور)کے زیر اہتمام امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل پر منعقدہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران اہم شخصیات نے کیا۔

 


ڈاکٹر اشرف طور ، ڈاکٹر محمداکرم ،ڈاکٹررانا ریاض احمد، خواجہ اشرف،عقیل احمد خان ،اسد چوہدری سمیت ساتھیوںکے زیر انتظام پاکستانی امریکن کانگریس کا سالانہ اجلاس رے برن بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلا س میں امریکی کانگریس مین ڈونلڈ نارکراس، کانگریس مین کرس وین ہولین نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی کاکس کی سربراہ کانگریس ویمن شیلا جیکسن جو کہ باکسر محمد علی کے جنازے میں شرکت کےلئے لوئی ول گئی ہوئی تھیں ، نے فون پر خطاب کیا ۔


اجلاس میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید ، منسٹر عبید الرحمان نظامی ،یو ایس ایڈ کے سینئر ایڈوائزر ایلن وین ایگمونڈ ،سنٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے تھامس ہالا ہین سمیت اہم شخصیات جبکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے معروف سکالر و سابق ایڈوائزر پنجاب سید مواہد حسین شاہ، سابق سینیٹر خواجہ اکبر،مڈل ایسٹ انسٹیٹیویٹ کے ڈاکٹر زبیر اقبال ،ورلڈ بنک گروپ کی عظمیٰ اشرف ،مسلم آفیسرز سوسائٹی نیویارک کے صدر لیفٹنٹ عدیل رانا،نعیم ملک (لندن)، سینئر صحافی عظیم میاں،دانشورذوالفقار کاظمی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔


مذکورہ امریکی ارکان کانگریس نے پاکستانی امریکن کانگریس کے سالانہ اجلاس جیسی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اور پالیسی، قانون اور فیصلہ سازوں کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنا کر نہ صرف ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو بہتر طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے کہ تعلقات کو فروغ بھی ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دونوںممالک کے تعلقات میں بہتری اور فروغ کے لئے جو بھی کوششیں کی جائیں ، وہ قابل ستائش ہیں ۔


پاکستانی امریکن کانگریس کے قائدین ڈاکٹر اشرف طور ، ڈاکٹر محمداکرم ،ڈاکٹررانا ریاض احمد، خواجہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے ارکان کانگریس ، اہم امریکی و پاکستانی شخصیات اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی اہم تنظیموں کی ایک نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے ہم اپنا کردار اداکرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔اس پلیٹ فارم پر کمیونٹی کے قائدین اور ارکان ہمارے ساتھ شامل ہو کر ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

 


پاکستانی سفارتخانے کے رضوان سعید اور عبید الرحمان نظامی نے خطاب کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے مختلف اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی کلیدی اور سٹریٹیجک حیثیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کانگریس جیسی تنظیموں کا کردار بھی قابل قدر ہے ۔ کمیونٹی کے قائدین اور ارکان ان تعلقات میں ایک پل کی حیثیت سے اپنا موثر کردار اداکرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ملک وقوم کے سفیر کا کردار ادا کرکے اپنے قول و فعل سے پاکستان کا نام روشن کرے ۔


کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستانی اور امریکہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مذکورہ اہم شخصیات ، قائدین اور سکالرز نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں ۔ دونوں ممالک میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔ ہمیشہ یہ کوشش رہنی چاہئیے کہ ان تعلقات کو استحکام اور فروغ حاصل ہو ۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کا کردار اہم ہے ۔
۔

تاریخ اشاعت : 2016-06-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock