پاکستان میں زلزلہ ، نیویارک سٹی حکام کا پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستان میں گذشتہ ہفتے آنیوالے زلزلہ کے بعد نیویارک سٹی حکام نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر پریس کانفرنس میںبروکلین اور نیویارک سٹی کے اعلیٰ حکام اور انٹر فیتھ لیڈرز نے شرکت کی جن میں نیویارک سٹی کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین ڈاکٹر میتھو یوجین ،مئیر آفس سارہ، کمیونٹی بورڈ 14کے صدر ایلن برک سمیت اہم شخصیات شامل تھیں ۔

 

کوپو کے دفتر اور مکی مسجد کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوی نے قائدین کو پاکستان میں آنیوالے زلزلے اور تباہی کی تفصیل بتائی اور کہا کہ قائدین نے جس انداز میں کمیونٹی کے ساتھ آکر اظہار یکجہتی کیا ہے ، اس کے لئے وہ پوری کمیونٹی کی جانب سے ان کا شکرئیہ ادا کرتے ہیں۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے منتخب قائدین نیویارک سٹی کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، کونسل مین ڈاکٹر میتھو یوجین ،مئیر آفس سارہ، کمیونٹی بورڈ 14کے صدر ایلن برک نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہے ۔ پاکستان میںجب کوئی مشکل صورتحال پیش آتی ہے تو کمیونٹی کےلئے یہ وقت مشکل اور آزمائش کا ہو تا ہے۔ اس وقت میں ہم کمیونٹی کو یہ یقین دلانے آئے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک امیگرنٹ کمیونٹیز کا شہر ہے ۔ یہاں ہم سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے دفاتر کمیونٹی کی پر قسم کی مدد و تعاون کے لئے تیار ہیں


کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی ، خیبر سوسائٹی کے تاج اکبر، بازہ روحی،مرچنٹس کے عزیز بٹ ،نواز خان ، ڈاکٹر جمشید ، اقبال علی سمیت دیگر نےخطاب کرتے ہوئے قائدین کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں ۔ان کی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ، اعلیٰ امریکی اقدار کی عکاسی ہے ۔ محمد رضوی ، تاج اکبر، بازہ روحی و دیگر نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر زلزلہ متاثرین کی مدد کریں ۔
آخر میں امام مکی مسجد امام رشید ، باب کیپلان ، کرسچئین فادر سمیت دیگر نے زلزلہ متاثرین اور ان کے لواحقین کے لئے خصوصی دعائیں کروائیں ۔

تاریخ اشاعت : 2015-11-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock