خاور بیگ کا امریکہ کے دورے پر آئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ کے اعزاز میں استقبالیہ

 

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان روانگی سے قبل مرزا شاہد بیگ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں نیویارک پولیس کے کیپٹن وحید اختر اورلیفٹنٹ عدیل رانا کی خصوصی شرکت

 

استقبالیہ میں پاک امریکن بزنس آپرچیونٹی کانفرنس کے اہم شرکاءو پاکستان کی ممتاز کاروبازی شخصیات اور نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

 

مرزا خاور بیگ اور ان کے بھائی مرزا سجاول بیگ نے شرکاءکو خوش آمدید کہا ، خاور بیگ نے ڈی آئی جی شاہد بیگ کا تعارف کروایا ، کیپٹن وحید اختر اورلیفٹنٹ عدیل رانا نے بھی خوش آمدید کہا

 

ڈی آئی جی شاہد بیگ نے اپنے دورہ امریکہ کی تفصیل سے شرکاءکو آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ایک وفد کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا جس کا مقصد جیل خانہ جات کے نظام کے جائزہ اور سٹڈی تھا ، دورہ مفید رہا

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت خاور بیگ اور ان کے بھائی مرزا سجاول بیگ کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ کے اعزاز میں یہاں پرتکلف استقبالیہ دیا گیا ۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان روانگی سے قبل مرزا شاہد بیگ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں نیویارک پولیس کے کیپٹن وحید اختر اورلیفٹنٹ عدیل رانا نے بھی خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلم آفیسرز سوسائٹی کی جانب سے امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

استقبالیہ میں پاک امریکن بزنس آپرچیونٹی کانفرنس کے اہم شرکاءو پاکستان کی ممتاز کاروبازی شخصیات اور نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرزا خاور بیگ اور ان کے بھائی مرزا سجاول بیگ نے شرکاءکو خوش آمدید کہا ، خاور بیگ نے ڈی آئی جی شاہد بیگ جو کہ رشتے میں ان کے چچا بھی ہیں، کا تعارف کروایا ، کیپٹن وحید اختر اورلیفٹنٹ عدیل رانا نے بھی خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کو جانیں اور قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فرض ہے کہ وہ بلا امتیاز ہر کمیونٹی کی مدد کریں۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ کمیونٹی ، مقامی قائدین اور نمائندہ تنظیمیں ادارے سے روابط کو موثر بنائیں ۔

 

ڈی آئی جی شاہد بیگ نے اپنے دورہ امریکہ کی تفصیل سے شرکاءکو آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ایک وفد کے ساتھ امریکہ کا دورہ کیا جس کا مقصد جیل خانہ جات کے نظام کے جائزہ اور سٹڈی تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جیل خانہ جات کے نظام میں وقت کے ساتھ ساتھ اصلاحات ہوتی رہیں اور اسے موثر اور بہتر بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ امریکہ مفید رہا ۔ اس دورے میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ اہم امور کے بارے میں مفید معلومات بھی حاصل ہوئیں ۔

 

انہوں نے مرزا خاور بیگ، مرزا سجاول بیگ، چوہدری افضل گلبہار سمیت تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان آئیں تو انہیں مہمان نوازی کا ضرور موقع دیں ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-06-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock