امریکہ میں پاکستانی نہیں امریکی سیاست کو مستقبل بنائیں، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین کی متفقہ رائے

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) نیویارک میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ میں رہتے ہوئے پاکستانی سیاست کی بجائے امریکی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنا چاہئیے اور یہ وہ راستہ ہے کہ جو انہیں امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل کرے گا۔ اس متفقہ رائے کا اظہار کمیونٹی قائدین نے کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک (پسنی) کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی اور مستقبل کا لائحہ عمل کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کے دوران کیا۔


تفصیل کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔

تاریخ اشاعت : 2015-08-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock