اوورسیز پاکستانیز

”کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پرHabibiحلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح“

کونی آئی لینڈ ایونیو پر قائم حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ ، رانا ندیم اور ارسلان خان کے زیر اہتمام کمیونٹی کو حلال جائرو کے ساتھ ساتھ لذیز و ذائقہ دار او رتازہ کھانوں کی وسیع ورائٹی پیش کرے گا

نیویارک (اردونیوز ) بروکلین ، نیویارک میں 563کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر ”حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ “ (Habibi Halal Gyro & Restaurant) کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے۔حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ ، کا بزنس پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری شخصیات رانا ندیم اور ارسلان خان نے شروع کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایونیو یو ، بروکلین پر کامیابی کے بعد اب ، پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ،کونی آئی لینڈ ایونیو پر حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ کا یہ دوسرا ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے۔کونی آئی لینڈ ایونیو پر قائم حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ ، رانا ندیم اور ارسلان خان کے زیر اہتمام کمیونٹی کو حلال جائرو کے ساتھ ساتھ لذیز و ذائقہ دار او رتازہ کھانوں کی وسیع ورائٹی پیش کرے گا ۔

Habibi Halal Gyro and Restaurant Brooklyn, New York
Habibi Halal Gyro and Restaurant Brooklyn, New York

حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب گذشتہ ہفتے یہاں منعقد ہوئی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف امام علامہ محمد بشارت احمد شاذی نے اللہ تعالیٰ کے پاک و بابرکت نام اور دعا کے ساتھ حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا ۔حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ کی گرینڈ اووپنگ کی تقریب میں رانا ندیم اور ارسلان خان کے قریبی دوست احباب سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے شرکت کی ۔ انہوں نے رانا ندیم اور ارسلان خا ن کو حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس ریسٹورنٹ کے قیام سے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر اپنی مثال آپ تازہ و لذیر کھانے اور جائرہ بنانے والے ریسٹورنٹ کی کمی پوری ہو گئی ہے ۔
رانا ندیم اور ارسلا ن خان نے کہا کہ حبیبی حلال جائرو اینڈ ریسٹورنٹ ، اپنے کسٹمرز اور کمیونٹی کی ہر ممکن خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے گا اور انہیں تازہ و لذیر کھانوں اور نیویارک کی لذیر ترین جائرو فراہم کرے گا۔ انہوں نے گرینڈ اوپننگ کی تقریب کے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی ۔

Habibi Halal Gyro & Restaurant

Related Articles

Back to top button