علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر انتظام چوتھا سالانہ سٹار ٹاک اردو سمر کیمپ

 

بروکلین(نیویارک ) میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع پبلک سکول میں سمر کیمپ کا حسب معمول اس سال بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا


مختلف کمیونٹیزکے بچوں نے اردو زبان بولنا ، لکھنا اور پڑھنا سیکھنے کے ساتھ ساتھ ثقافت ، تاریخ اور روزہ مرہ زندگی کے معاملات کے بارے میں بھی اہم آگاہی حاصل کی


چوتھے سالانہ سمر کیمپ میں کامیابی سے تین ہفتے مکمل کرنے والے بچوں کی گریجویشن تقریب 26جولائی کو منعقد ہو گی ، اہم شخصیات شریک ہوں گی


نیویارک (خصوصی رپورٹ) علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر انتظام حسب معمول اس سال بھی چوتھا سالانہ سٹار ٹاک اردو سمر کیمپ منعقد کیا گیا ۔ بروکلین(نیویارک ) میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع پبلک سکول میں سمر کیمپ کا حسب معمول اس سال بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔مختلف کمیونٹیزکے بچوں نے اردو زبان بولنا ، لکھنا اور پڑھنا سیکھنے کے ساتھ ساتھ ثقافت ، تاریخ اور روزہ مرہ زندگی کے معاملات کے بارے میں بھی اہم آگاہی حاصل کی۔ اس سال کی خاص بات یہ تھی کہ بچوں نے کونی آئی لینڈ ایونیو کا دورہ کیا اور شاپنگ کرنا بھی سیکھی ۔ چوتھے سالانہ سمر کیمپ میں کامیابی سے تین ہفتے مکمل کرنے والے بچوں کی گریجویشن تقریب 26جولائی کو منعقد ہو گی ، اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان ، اردوسمر کیمپ کی ڈائریکٹر فوزیہ خان سمیت ٹیم نے کہا کہ اس سمر کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں سٹار ٹاک اور کمیونٹی کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی میں اس ہم اور قابل قدر پروگرام کو جاری رکھیں گے ۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کے تعاون کی ہمیشہ ضرورت رہے گی ۔

۔

تاریخ اشاعت : 2016-07-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock