پاکستانیز فار امریکہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان، ہڈسن کاونٹی کورٹ ہاوس پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا

 

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نیوجرسی میں ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانیز فار امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یوم آزادی پاکستان روایتی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس سال ہڈسن کاو¿نٹی کورٹ ہاو¿س کی تاریخی عمارت پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر یوم آزادی پاکستان مناکر نیوجرسی سٹیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ۔


پاکستانی فار امریکہ کے چئیرمین شفقت رسول خان اور ان کے ساتھیوں کی قیادت میں ہڈسن کاو¿نٹی اور فری پورٹ کے اعلیٰ حکام اور کاونٹی کورٹ ہاو¿س کے اعلیٰ حکام نے مل کر عمارت کے سامنے واقع فلیگ پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرایا ۔ تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کے بعد کورٹ ہاو¿س کے ہال میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر کمیونٹی افئیرز مرید رہی مون ، ہڈسن کاو¿نٹی ایگزیکٹو تھامس اے ڈی جیز ، چئیرپرسن ڈسٹرکٹ فور مسٹر ای جونئیر میلڈونوڈو،وائس چئیرمین ٹائلو رائیووس ، انتھونی ویناری (ڈسٹرکٹ 8)، جیرالڈ بالمر(ڈسٹرکٹ 3)، البرٹ جیفالی (ڈسٹرکٹ 9)، کینتھ کوپاز (ڈسٹرکٹ 1)، ولیم او ڈی (ڈسٹرکٹ 2)، کارڈیاڈراڈریگز(ڈسٹرکٹ 7)،انتھونی رامونو(ڈسٹرکٹ7) اور ڈائریکٹر ہڈسن کاو¿نٹی کلچرل اینڈ ہیریٹیج افئیرز ولیم لا روزنے شرکت کی اور جو شریک نہیں ہو سکے ، انہوں نے کمیونٹی کے نام اپنے تہینتی پیغامات بھیجے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سید احتشا م کاظمی نے ادا کئے جبکہ قاری سیف النبی نے قران مجید کی آیات کی تلاوت کی ۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے ۔


ہڈسن کاو¿نٹی سمیت مقامی امریکہ حکام نے تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہڈسن کاو¿نٹی امیگرنٹس اور اعلی امریکی اقدار کا گھر ہے۔ یہاں ہم سب مل کر امن سے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورٹ ہاوس میں تقریب کا مقصداپنی آنیوالی نسلوں کو ایک دوسرے کی اقدار و رایات اورکلچر سے آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی امیگرنٹس کی وجہ سے ایک مضبوط ملک ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ہڈسن کاو¿نٹی پاکستانی کمیونٹی کا گھر ہے۔ ہڈسن کاو¿نٹی نیوجرسی اور امریکہ آنیوالی نسلوں کا گھر ہے۔
تقریب میں نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی اور سینیٹر باب مینیڈیز کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔


شفقت رسول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا مدر لینڈ (مادر وطن) اور امریکہ ہمارا ہوم لینڈ ہے ۔ ہم اپنے دونوں ممالک سے محبت اور وفا کرتے ہیں ۔ ہم دونوں کی بہتری اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اعلیٰ ترین اقدار میں ایک قدر یہاں بسنے والی کمیونٹی کی ہیریٹیج اور کلچر کو قائم و دائم رکھنے کے سلسلے میں کی جانیوالی حوصلہ افزائی ہے ۔
پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سید احتشام کاظمی ، امتیاز چوہدری ، ڈاکٹر تجمل گیلانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ جرسی سٹی ،نیوجرسی سٹیٹ اور امریکہ کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود میں کمیونٹی کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ اس کردار کی ادائیگی میں پیش پیش رہی ہے ۔
سائٹیشن پیش کی گئیں۔


تقریب میں ہوریا مرتضیٰ ، ماہ نور حیدر، سمن امتیاز، شعبا ن رضوی کو سٹوڈنٹس آف دی ائیر کے ایوارڈز دئیے گئے ۔اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات امتیاز محمد ارشاد ملک کو بزنس مین آف دی ائیر، رفحانہ ہاشمی کو بزنس ویمن آف دی ائیر اور ڈاکٹر ایم ایچ مرزا کو ڈاکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ میجر زیارت کارپوریشن اور شاہ جی آٹوز کو خصوصی فرمان پیش کئے گئے ۔
کمرشل اتاشی کی خصوصی شرکت 

تاریخ اشاعت : 2015-09-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock