نیویارک میں بیٹے نے باپ کو کیوں قتل کیا؟رزاق قتل کیس کا سب سے بڑا سوالیہ نشان

 
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں ہفتے کی رات تقریباً دس بجے جواں سال بیٹے نے اپنے والد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔پولیس رپورٹ کے ہفتے کی رات ٹھیک 10بجکر ایک منٹ پر پولیس کو 911پر محمد رزاق نامی شخص پر حملے کی اطلاع ملی ۔ یہ اطلاع ملتے ہی 66پولیس سٹیشن کے پولیس حکام جائے واردات پر پہنچے تو 644ایسٹ تھری سٹریٹ ، بروکلین (نیویارک) پر56سالہ مرد(محمد رزاق) کو بیہوشی کی حالت میں پایاجس کی گردن پر وار کا نشان موجو تھا۔اس دوران ایمبولنس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے مذکورہ شخص کو موقع پر مردہ قرار دیدیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد رزاق ایک فلور مل کے سودے کے سلسلے میں پاکستان دو ہفتے کے لئے گیا جہاں اس کا قیام طویل ہو گیا اور دو دو ماہ کے بعد نیویارک واپس لوٹا۔ واپسی پر ہفتے کو عید کے روز اسے اس کے گھر پر اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر سوئے ہوئے چھری کا وار کرکے شدید زخمی کر دیا ۔ صورتحال کو دیکھ کر گھر میں موجود مقتول کی بیوی اور دوسرے بچوں نے مدد کے لئے پکارنااور چیخنا چلانا شروع کر دیا ۔ اس دوران ایک ہمسائیہ نے صورتحال کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔

 

پولیس اور ایمبولنس کے نائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے محمد زراق زخموں کی تاط نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اور یوں مقتول کے گھر کو اس کے اپنے ہی چراغ سے آگ لگ گئی ۔
19سالہ حسن رزاق نے اپنے والد کو قتل کیوں کیا؟یہ وہ سوال ہے کہ جس کا جواب ابھی تک حکام کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حسن حراست میں ہے اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
محمد رزاق تین سے زائد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم تھا۔اس کے پانچ بچے تین بیٹے اور دو بیٹاں تھیں ۔مقتول پیشے سے کے لحاظ سے بزنس مین تھا، اس کا کوینز، نیویارک میں آٹو شاپ کے علاوہ بلیک کار اور دیگر کمرشل کاروں کو لیز وغیرہ پر دینے کا کاروبار تھا۔ملزم حسن کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ خاموش طبع اور ایک ذہین طالب علم تھا۔مقتول کے اپنے گھر والوں کے ساتھ کیسے تعلقات تھے او ر آیا یہ گھر کسی قسم کے گھریلو تشدد کے معاملات کا شکار تھا یا نہیں ، اس بارے میں کوئی حتمی بات کسی کی جانب سے نہیں کی گئی تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے روئیے کے بارے میں اس کے گھر والوں کو صورتحال کا سامنا تھا اور آیا یہی صورتحال اس ہولناک واقعہ کا سبب بنی یا نہیں ، اس سوال کا جواب تفتیش کے بعد سامنے آئیگا۔
بروکلین جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کا نیویارک میں سب سے بڑا مرکز ہے، میں عید کے روز بیٹے کے ہاتھوں مبینہ طور پر باپ کے قتل کی اس واردات نے پوری کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-07-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock