وزیراعظم جے آئی ٹی بنتے ہی استعفیٰ دے دیں گے ،چوہدری شجاعت حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاناما کیس کو مانیٹر کرنے کے لئے وکلا کی مشترکہ ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا ،سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان میں تمام مسائل کی ماں ہے، کرپشن، کرپٹ سسٹم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، پہلی بار ہمارے ججز نے وزیراعظم کو صادق اور امین کا سر ٹیفکیٹ نہیں دیا، جبکہ قاف لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پیش گو ئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی بنتے ہی استعفیٰ دے دیں گے ،صادق اور امین نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف عہدے پر فائز رہنے کے اہل نہیں

تاریخ اشاعت : 2017-04-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock