مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب

 

ملک خرم کی صدارت میں احتشام بٹ اور ساتھیوں کے زیر اہتمام راول راویل ریسٹورنٹ برونکس میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب 


مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب

  


 

تقریب میں میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان ، افضل بٹ ، حاجی جمیل، ملک اکبر، چوہدری جیلانی ، مرزا فرید، میاں روف، راجہ روف،چوہدری عبید، ڈاکٹر صداقت ،محمود احمد،میاں خرم ، عزیز بٹ کی شرکت

 

 
 شبیر گل ،عمر ڈار، چوہدری امتیاز، بابر ہاشمی ،داود ، اشتیاق اصغرسمیت یوتھ ونگ کے ساتھیوں اور کمیونٹی کے مقامی ارکان کی شرکت، یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا، برونکس پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

 


نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کی برونکس میں شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔احتشام بٹ اور ساتھیوں کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریبپاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کے صدر ملک خرم کی صدارت میں راول راویل ریسٹورنٹ برونکس پر منعقد ہوئی ۔

 

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مرکزی قائدین سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان ، افضل بٹ ، حاجی جمیل، ملک اکبر، چوہدری جیلانی ، مرزا فرید، میاں رو¿ف، راجہ روف،چوہدری عبید، ڈاکٹر صداقت ،محمود احمد،میاں خرم ، عزیز بٹ ، شبیر گل ،عمر ڈار، چوہدری امتیاز، بابر ہاشمی ،داود ، اشتیاق اصغرسمیت یوتھ ونگ کے ساتھیوں اور کمیونٹی کے مقامی ارکان نے شرکت کی۔

 

 

اس موقع پر شرکاءنے احتشام بٹ اور ملک خرم کے ساتھ مل کر جشن آذادی پاکستان کا کیک کاٹاجس کے بعد ریسٹورنٹ میں پاکستان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔


ملک خرم اور احتشام بٹ نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جشن آزادی پاکستان اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم ان اغراض و مقاصد کہ جن کےلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان حاصل کیا گیا تھا، کے حصول کوقائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی قیادت میں یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کا مستقبل اور مقدر ہے ۔

 

پاکستانی جواں سال قوم کسی سیاسی شعبدہ باز کے پیچھے لگنے کی بجائے پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر پاکستان کو مضبوط کو مستحکم بنائیں ۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-09-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock