نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی ہیوسٹن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

 
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیات چوہدری عبدالحمید ، ناصر اعوان ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، عارف شیخ اور سجاد بٹ کا مشترکہ بیان

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی شخصیات ، علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور پاکستان ڈے بروکلین میلہ کمیٹی کے قائدین چوہدری عبدالحمید ، ناصر اعوان ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، عارف شیخ اور سجاد بٹ و دیگر ارکان نے ہیوسٹن کے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
 
 
علامہ سنٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی بلا امتیاز ہیوسٹن کے عوام کی اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کی مدد کریں اور خدمت خلق کے اس کام میں پیش پیش رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ہیوسٹن اور اس کے شہریوں کے معمولات زندگی جلد از جلد بحال ہوں اور شہر میں کاروبار زندگی بھی جلد مکمل بحال ہو ۔
 
 
انہوں نے کہا کہ بطور امیگرنٹ کمیونٹی ہمارا فرض ہے کہ جس ملک میں ہمیں ترقی اور خوشحالی کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہوں ، وہاں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر عوام کسی بھی مشکل کا شکار ہوں تو ان کی مدد کےلئے اپنا ہر ممکن کردا ر ادا کریں ۔
 

 چوہدری عبدالحمید ، ناصر اعوان ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، عارف شیخ اور سجاد بٹ نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان اپنے اپنے طور پر جیسے بھی ممکن ہو ، ہیوسٹن کے عوام کی ذاتی ، اجتماعی اور بذریعہ اداروںکے مدد کریں ۔

 

 

تاریخ اشاعت : 2017-08-29 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock