پنجاب میں کرپشن کسی میں کسی بڑی ممکنہ گرفتاری کا علم نہیں ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی مسلم لیگ (ن) امریکہ کے استقبالیہ میں میڈیا سے بات چیت


نیویارک (محسن ظہیر سے) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ انہیںپنجاب میںکرپشن کیسز کے سلسلے میں کسی ممکنہ گرفتاری کا علم نہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے سوال و جواب کے دوران اس سوال کہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ سندھ کے سیاسی قائدین کے بعد اب پنجاب کی باری ہے ،سابق وزیر نبیل گبول بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ اب پنجاب میں دو وزراءگرفتار ہونگے ، کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ قطع نظر پنجاب کے ، کرپشن جہاں کہیں بھی ہو ، اس کا قلع قمع ہونا چاہئیے ۔میرے علم میں صوبے میں کسی ممکنہ گرفتاری کا علم نہیں ۔ نبیل گبول کے دعوے کی حقیقت کا بھی علم نہیں، اسی طرح اگر نیب کی سطح پر کسی کیس میں کوئی پیش رفت ہے تو مجھے اس کا بھی علم نہیں ۔


ایک اور سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ قصور کے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی گنہگار سزا سے بچے نہ اور کسی گنہار کو سزا ہو نہ ۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں مردہ اور حرام گوشت کی فروخت کے جو معاملات سامنے آئے ہیں، وہ ان اقدامات کا نتیجہ ہیں کہ جو وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت غلط کاریوں میں ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے ۔ حکومت غلط کاریوں کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ۔


گورنر پنجاب نے کہا کہ ضرب عضب ،اکنامک کاریڈور سمیت اہم اقدامات کے نتیجہ سے ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے او ر ملک واپس ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے ۔


قبل ازیں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ امریکہ کے دورے پر آئے ارکان قومی اسمبلی سردار ارشد لغاری اور چوہدری جنید انوار کے ساتھ جب مسلم لیگ ہاوس پہنچے تو صدر روحیل ڈار کی قیادت میں مسلم لیگی قائدین اور کمیونٹی ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔


روحیل ڈار نے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہاکہ پاکستان میں آج جو جمہوریت جاری ہے، اس کی بحالی ، مضبوطی اور استحکام میں امریکہ میں بسنے والے لیگی ساتھیوں کی قابل قدر خدمات اور جدوجہد ہیں ۔ ان ساتھیوں کو کچھ نہیں چاہئیے ، یہ جب پاکستان آئیں تو ان کی پذیرائی ہونی چاہئیے ۔ اس بات پر گورنر نے روحیل ڈار کو یقین دلایا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت لیگی ساتھیوں کو لاہور میں ہر ممکن پذیرائی کریں گے ۔

 

استقبالیہ میں پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما سرور چوہدری سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ سرور چوہدری نے گورنر رفیق رجوانہ کو امریکہ آمد پر خیر سگالی کے طور پر گلدستہ پیش کیااور کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کے ثمرات سے سب مستفید ہوتے ہیں ۔جمہوری نظام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اوورسیز کمیونٹی ہمیشہ پیش پیس رہی ہے

تاریخ اشاعت : 2015-09-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock