بھولے بھالے امریکیوں بالخصوص امیگرنٹس کو آئی آر ایس ایجنٹ بن کر لوٹنے والے جعل ساز انڈیا سے گرفتار

 

بھارتی شہر تھانے میں امریکی شہریوں کو لوٹنے والا 750 افراد کا گینگ پکڑا گیا۔ بھارتی لٹیرے امریکی شہریوں سے روزانہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی رقوم ہتھیا رہے تھے

نیویارک ، نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارت کی تاریخ میں فراڈ کی سب سے بڑی واردات پکڑی گئی۔ شہر تھانے میں جعلی کال سینٹر سے ستر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کو دھمکیاں دے کر ان سے روزانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقوم ہتھیا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق واردات میں بٹوری جانے والی رقم کا 70 فیصد بھارت جبکہ 30 فیصد رقم 750 افراد پر مشتمل اس گینگ کے امریکی ساتھیوں کو مل رہی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے لیے ایف بی آئی سے بھی رابطہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : 2016-10-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock