نیویارک میں پاکستانی بیس بال ٹیم برازیل سے پہلی گیم ہار گئی

 

پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی بار بیس بال چیمپئین شپ کھیلنے کے لئے امریکہ کے دورے پر ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستانی بیس بال ٹیم جو کہ تاریخ میں پہلی بار امریکہ کے دورے پر ہے، جمعرات کو ورلڈ بیس بال کلاسیک میں چیمئین شپ میں اپنا پہلا میچ برازیل سے ہار گئی ۔ چپاکستانی ٹیم نے سات اننگز میں بھرپور فائٹ کی لیکن کوئی کوئی سکور نہیں بنا سکے ۔ ان کے مدمقابل برازیل کی ٹیم نے دس سکور بنا کر پہلی گیم اپنے نام کر لی ۔

 

ٹیم پاکستان کے لیڈر اور پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کے پریذیڈنٹ سید خاور علی شاہ کا کہنا تھا کہ گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔امریکہ میں بیس بال کھیل کر ہمارے بچوں کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں ۔ وہ آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔


چیمپئین شپ میں پاکستان کے علاوہ اسرائیل ، برطانیہ اور برازیل نے کوالیفائی کیا ہے ۔اس چیمئین شپ میں جو بھی ٹیم جیتے گی، وہ آئندہ سال ورلڈ بیس بال کلاسیک کا آسٹریلیا میں ہونیوالا فائنل راونڈ کھیلے گی۔

تاریخ اشاعت : 2016-09-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock