تحریک انصاف نے امریکی لاءفرم بیری شنیپ کے ایڈمنسٹریٹرمحمد آصف چوہدری کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا 

 

اس الزام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے (ایل ایل سی ) کے سابق صدر زاور چئیرمین عمران خان کے دیرینہ ساتھی اکرم مرزا اور پارٹی کے مقامی قائدین نے فوری طور پر ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بیری شنیپ لاءفرم کے ایڈمنسٹریٹر محمد آصف چوہدری نے امریکہ کے دورے پر موجود قائدین سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر،رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے خصوصی شرکت کی ۔


آصف چوہدری نے اپنی جانب سے تحریک انصاف کو پیش کئے جانیوالے دو سو ڈالرز اور ساڑھے سات سو ڈالرز کو دو چیک کی کاپیاں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چیک انہوں نے تحریک انصاف کو 2012,2013میں پارٹی کو دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی فنڈ ریزنگ تقریبات میں وہ اپنے ساتھیوںکے ساتھ شریک ہوئے ۔

 

ان کے ساتھیوں کے پاس چیک نہیں تھے ، دوستوں نے انہیں بذریعہ چیک ٹکٹ کی ادائیگی کا کہا جس پر انہوں نے ساڑھے سات سے ڈالر ز کا ایک دفعہ اور دو سو ڈالرز کا دوسری بار چیک کاٹ کر پارٹی کو دیا جسے کئی ملین ڈالرز کی فنڈز قرار دے دیا گیا۔ یوں پرویز رشید نے اپنا جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم رکھا۔

 

انہوں نے کہا ک بیری شنپ لاءفرم کے وہ ایڈمنسٹریٹر ہیں اور اٹارنی بیری شنیپ کو عمران خان ، تحریک انصاف کے بارے میں کوئی پتہ تک بھی نہیں ۔دفتر کے تمام اخراجات کے چیک میں ہی لکھتا ہوں اور جو میں نے اپنے لئے رقم خرچ کی ہو، اس کا چیک کے میمورنڈم میں ذکر ہوتا ہے جیسا کہ مذکورہ چیک میں بھی ذکر کیا گیا تھا۔انہوںنے کا کہ افسوس کہ محض ایک حلقے کے الیکشن کی سیاست کے لئے نون لیگی وزراءاس حد تک گھٹیا حرکتیں کررہے ہیں


سپیکر اسد قیصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پرویز رشید اور دانیال عزیز نے تحریک انصاف پر بیرونی فنڈنگ کا جھوٹا الزام لگا کر افسوسناک حرکت کی اور اوورسیز کمیونٹی کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آصف چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-10-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock