پاکونی کا امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ

 

استقبالیہ میںقونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے علاوہ پاکونی کے عہدیداران اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموںکے سرکردہ قائدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت


نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری کو پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں اپنے ہر ممکن و مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، پاکونی عہدیداران کا استقبالیہ سے خطاب


صرف اور صرف پاکستان، پاکستانی قوم اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کی خدمت کے جذبے اور عزم کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی آیا ہوں ، ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کمیونٹی دست و بازو بنے، سفیر اعزاز

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میںتعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز ااحمد چوہدر ی نے امریکہ بھر میں بسنے والی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ گذشتیہ ہفتے انہوں نے نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے قائدین و اہم ارکان سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف نیویارک (پاکونی ) کی جانب سے دئیے جانیوالے بڑے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی ۔

 

 

استقبالیہ میںقونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے علاوہ پاکونی کے عہدیداران اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموںکے سرکردہ قائدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔


تقریب کے انعقاد میں پاکونی کے عہدیداران چئیرمین پرویز ریاض امرا ئ، چیف پیٹرن طارق خان پیٹرن، پریذیڈنٹ طاہر میاں ، سینئر وائس پریذیڈنٹ ضیا قریشی ، سینئر وائس پریذیڈنٹ سید وسیم، وائس چئیرمین طالب حسین ،سیکرٹری جنرل علی رشید، فنانس سیکرٹری و میڈیا کوارڈی نیٹر عون نقوی، ڈائریکٹرثمینہ نذہت، ڈائریکٹر بلال ملک اٹارنی،ڈائریکٹر مسعود سید، ڈائریکٹر حامد ملک ، ڈائریکٹر غلام مصطفی سمیت ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔


پاکونی کے پریذیڈنٹ طاہر میاں ، سیکرٹری جنرل علی رشید، چئیرمین پرویز ریاض امرا ئ، چیف پیٹرن طارق خان پیٹرن، سینئر وائس پریذیڈنٹ ضیا قریشی ، وائس چئیرمین طالب حسین سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری کو پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں اپنے ہر ممکن و مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔


 پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف اور صرف پاکستان، پاکستانی قوم اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کی خدمت کے جذبے اور عزم کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی آیا ہوں ، ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کمیونٹی دست و بازو بنے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جاری پاکستان کی کوششوں کو آج دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جب کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کے نتیجہ میں پاکستان کے چپہ چپہ پر ریاست کی رٹ بحال ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے مسائل نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جن قبائلی علاقوں کو ہم علاقہ غیر کہتے تھے آج وہاں پاکستان کی مکمل عملداری ہے۔90 فیصد قبائلی عوام اپنے علاقوں میں واپس جا چکے ہیں۔ وہاں پر پولیٹیکل ریفارمز کے تحت سب کو مساویانہ حقوق مل رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ان تمام اقدامات سے ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

 

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی تاریخ70 سال پرانی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ اپنی کمیونٹی کے تعاون سے” پاک امریکہ70 سالہ لازوال دوستی“ کے عنوان سے مختلف تقریبات منعقد کرے گا۔ ہماری اس کوشش سے دونوں ممالک کی دوستی کا بندھن مزید مضوبط و گہرا ہوگا اور ہم ملکر اس دوستی کو مضبوط تر بنائیں گے۔ اس سے پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔

 

پاکستان سے متعلق چند افواہ ساز بڑی عجیب و غریب خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔ ہم ان من گھڑت خبروں کو کاﺅنٹر کرینگے۔ ہم امریکی عام کو بتائیں گے کہ پاکستان بڑا حسین اور کشادہ دل ملک ہے۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-04-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock