سوہنی وطن گلگت بلتستان امریکہ کے زیر اہتمام نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی عظیم الشان تقریب، قونصل جنرل سمیت اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی گلگت بلتستان کے یوم آزادی اور پاکستان سے الحاق کے حوالے سے عظیم الشان سالانہ استقبالیہ منعقد ہوا جس میں قونصل جنرل نیویارک راجہ علی اعجاز، پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم اپنا کے سابق مرکزی صدر و کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات ڈاکٹر آصف رحمان ، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے پاکستانی نژاد کیپٹن وحید اختر ، لیفٹنٹ عدیل رانا ، ڈان ٹریول کے سعید حسن سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


گلگت بلتستان ڈے کے حوالے سے تقریب کے اہتمام میں سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت آصف بیگ نے کلیدی کردار ادا کیا ۔


کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی تعداد کے لحاظ سے یہ نیویارک میں سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی۔تقریب سے خطاب کے دوران نسیم گلگتی نے اپنے اور تنظیم کی جانب سے سب مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا، انہیں خوش آمدید کہا۔


نسیم گلگتی نے کہا کہ پاکستان14 اگست1947 کو آزاد ہوا اور گلگت بلتستان یکم نومبر 1947کو آ زاد ہوا۔ گلگت کی آزادی کے بعد وہاں مقامی راجہ کی حکومت رہی جو دو ہفتے تک محیط ہے۔اس سے پہلے وہاں مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت ہوتی تھی۔ اور اس کا گورنربنسارا سنگھ ہوتا ہے۔ہمارے گلگتی لوگوں نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر اور جذبے ایمانی کے تحت بلکارا سنگھ کو گلگت سے مار بھگایا اور گلگت بلتستان میں پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا۔


نسیم گلگتی نے کہا کہ گلگت کے لوگ آج تک پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے آئے ہیں اور بلند کرتے رہیں گے۔ دو ہفتے حکومت رہنے کے بعد ہمارے لوگوں نے حضرت قائداعظم کو درخواست کی کے ہم پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے ساتھ شامل کیا جائے۔ قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے درخواست کو قبول کیا۔ گلگت بلتستان پاکستان کی سب سے خوبصورت اور حسین ترین جگہ ہے گلگت بلستان قدرتی نظاروں اور معدنیات سے بھرا ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسے بروئے کار لائے تو ہم معدنی دولت سے مالا مال ہو سکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ایسا کرنے سے پاکستان میں بجلی کی کلت کبھی نہیں ہوگی۔ بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ اس وقت بھاشہ ڈیم بن رہا ہے جو پاکستان میں45فیصد بجلی مہیا کرنے کا سبب بنے گا۔ یعنی ملک کی آدھی بجلی کی قلت کو پورا کرے گا۔ اس کے علاوہ منجی ڈیم بنے رہا ہے جو پاکستان میں بجلی فراہم کرے گا۔ یعنی پاکستان کو بجلی میں خود کفیل کر دے گا۔ بجلی کی قلت سے آزاد کرے گا بلکہ پاکستان میں بجلی کی قلت کبھی ہو گی ہی نہیں۔


نسیم گلگتی نے کہا کہ گلگت بلستان کے لوگوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،تعلیم ،سپورٹس،کوہ پیمائی اور دفاع وطن میں قربانی سمیت ہر شعبے میں ہمارے لوگ کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔ثمینہ بیگ پہلی خاتون جنہوں نے مونٹ ایورسٹ کو سر کیا اور وہاں پاکستان کا جھنڈا لگایا، ان کا تعلق بھی ہمارے علاقے سے ہے ۔


اپنا کے سابق صدر ڈاکٹر آصف رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان خوبصورت نظاروں، وادیوں اور لوگوں کی سرزمین ہے۔ پاکستان کے سب رنگ اپنی اپنی خوبصورتی رکھتے ہیں ۔ ہمیں ہر رنگ سے پیار ہے ۔ کیپٹن وحید اختر اور لیفٹنٹ عدیل رانا نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکی نظام میں موثر اور فعال کردار ادا کرنے پر زوردیا، تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کو کونسل مین کی جانب سے خصوصی سائٹیشن پیش کی گئیں۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-12-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock