الیکشن 2016: پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک کے زیر اہتمام امریکی امیدواروں کے ساتھ ایک شام

 پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک کی کینڈیڈیٹ نائٹکانگریشنل امیدوار ٹام سوازی ، ڈایان گریگری اور اینا تھرون، ایڈم ہیبر اور فل راموس بھی شریک ہوئے


ٹام سوازی ، ڈایان گریگری اور اینا تھرون، ایڈم ہیبر اور فل راموس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین و ارکان کے سامنے اپنے پروگرام اور پالیسیوں سمیت اہم ایشوز پر اپنے موقف کھل کر بیان کئے


ڈاکٹر سید تمکین‘ ڈاکٹر جاوید سلیمان‘ اشرف اعظمی‘ ڈاکٹر نصر شاہد‘ طلعت ہمدانی اور ڈاکٹر پرویز اقبال کا بھی اظہار خیال‘ رفیع فضلی نے امیدواروں اور فضل حق نےپسنی کے عہدیداروں کا تعارف کرایا


تقریب کا آغاز اویس مغنی نے آغاز کیا‘ محفل موسیقی بھی منعقد کی گئی ، پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیویارک کی جانب سے کمیونٹی ووٹرز پر 8نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ووٹ کا بھرپور استعمال کرنے پر زور


نیو یارک( خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز اور سر گرم عمل تنظیم پاکستانی امریکن سوسائٹی آف نیو یارک( PASNY ) کے زیر اہتمام لانگ آئیلینڈ کے علاقے سے الیکشن لڑنے والے مختلف اہم امریکی امیدواران کانگریس ، سٹیٹ اسمبلی و لیجسلیٹر کے ساتھ ایک شام منائی گئی جس کو Candidate Night کینڈیڈیٹ نائٹ قرار دیا گیا ۔اس تقریب میں امیدواران کانگریشنل امیدوار ٹام سوازی ، ڈایان گریگری اور اینا تھرون کے علاوہ ایڈم ہیبر اور فل راموس بھی شریک ہوئے۔ٹام سوازی ، ڈایان گریگری اور اینا تھرون، ایڈم ہیبر اور فل راموس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین و ارکان کے سامنے اپنے پروگرام اور پالیسیوں سمیت اہم ایشوز پر اپنے موقف کھل کر بیان کئے اسمبلی راموس مہمان خصوصی تھے ۔

 


اس خوبصورت تقریب میں بڑی تعداد میں امریکی شریک کئے جس کا تعلق ہر طبقہ فکر سے تھا۔ اس کے علاوہ امریکن مہمان بھی شریک ہوئے ۔تلاوت کلام سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ احمد فضلی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ ڈاکٹر شاہد نصر کی صاحبزادی جویریہ شاہد نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اویس مفتی نے پروگرام کا آغاز کیا۔ پسنی کے صدر ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین فضل حق نے تمام پسنی کے تمام اراکین او مقررین کا تعارف کرایا۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے جنرل سیکرٹری رفیع فضلی نے امیدواروں کا خوبصورت انداز میں تعارف کرایا اس موقع پر مختلف حلقوں سے امیدواروں ‘ ٹام سوازی‘ اینا تھرون ‘ ڈایان گریگوری اور ایڈم ہیبر نے خطاب کیااور اپنے اپنے انتخابی منشور اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے انتخابی عمل کا حصہ بننے کی استدعا کی۔ امیدواروں نے مشترکہ طور پر انتہائی واضح انداز میں مسلمانوں سمیت کسی بھی اقلیت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ اور اسلامی فوبیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مسلمان بھی اس معاشرے کا اسی طرح حصہ ہیں جس طرح دیگر قومتیں اور اقلیتیں ہیں۔


انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی حاضری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی میں نومبر الیکشن کا کس قدر جوش و جذبہ ہے۔ انتخابی امیدواروں کے علاوہ پسنی کے ڈاکٹر سید تمکین اور رفیع فضلی کے ساتھ ملکر ایوارڈز تقسیم کئے۔
آخر میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا جس سے پاکستان کے نامور گلوکار جنید یونس نے اپنے فن کار مظاہرہ کیا۔ جنہوں نے مختصر عرصے سے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ ان کے علاوہ ثناءترمذی نے بھی گلوکاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔ راحیل انصاری نے محفل موسیقی کے حصے کی نظامت کی۔ تقریب میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر کے افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ پر تکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
 ہوئی

تاریخ اشاعت : 2016-10-20 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock