ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی


نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت یہاں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ۔ شفقت تنویر کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں پارٹی قائدین میاں بشارت، فراست چوہدری ،سید لطیف ڈالمیا، مجیب الحسن، ظفر اقبال چھٹہ، سردار گل بادشاہ ،بیگم عذرا ڈار، حبیب میمن ، نور العارفین ڈار ، فریدہ خان ، لیاقت خان ، سلامت علی ، عذرا ریاض، سیمی اسد، روحیل سیموئیل نے شرکت کی۔


پیپلز پارٹی نیویارک سٹیٹ کے صدر فراست چوہدری نے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو سمیت پارٹی کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کروائی ۔ اس موقع پر حسب روایت ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جسے حسب معمول سویٹنس ریسٹورنٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے جھنڈے کے رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کے دوران پارٹی قائدین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عوا م کے دلوں میںآج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے کیونکہ بھٹو شہید ایک نظرئیہ اور حقیقت کا نام ہیں اور حقیقت ہمیشہ زندہ و موجود رہتی ہے تاہم قائد عوام کو شہید کرنیوالوں کی آج داستاں بھی نہیں ہے داستانوں میں ۔


 شفقت تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پارٹی کے ساتھی کو چئیرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوری اقدار، آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی جدوجہد میں ایک ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں اور قائد عوام کی سالگرہ پر عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنا یہ کردار ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے ۔میاں بشارت نے کہا کہ پاکستان جمہوری نظام کے نتیجے میں وجود میں آیا، جمہوریت نے ہی ملک و قوم کو مضبوط کیا اور پاکستان میں جمہوریت قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات اور قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔


فراست چوہدری ، لطیف ڈالمیا ،سید مجیب الحسن ، فریدہ خان، ظفر اقبال چٹھہ اور حبیب میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا ۔عوام کے حق حکمرانی کی راہ میںجو بھی حائل ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکنان اس کے مدمقامل کھڑے ہو جائیں گے ۔


روحیل سیموئیل نے کہا کہ بھٹو شہید کی اقلیتوں کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوںنے اقلیتوں کے حقوق کے ذریعے ملک و قوم کی مضبوطی میںاپنا کردار اد ا کیا ۔


ملک اقبال ، عذرا ڈار اور سردار گل باشاہ نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو ہم انشاءاللہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کریں گے ۔ یہ مشن پاکستان میں اقتدار کو عوام کے قدموںتلے رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سورج چاند رہےگا، بھٹو کا نام زندہ رہیگا۔


مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے لیے جو کارنامے سرانجام دیئے وہ کسی سے چھپے نہیں، 1973 کا آئین ، عام شہری کو شناختی کارڈ دے کر ا±نہیں قومی پہچان دینا، پاکستانیوں کے لئے بیرون ملک روزگار کے وسائل پیدا کرنا، ملک کی سالمیت کے لیے نیو کلیئر ایٹمی بورڈ کا قیام ، ریاست کے سرکاری اداروں کا قیام ، سقوط ڈھاکا کے بعد بھارت کی قید سے 90 ہزار فوجیوں کی واپسی ان ہی کی فہم و فراست کا نتیجہ ہیں۔

۔

تاریخ اشاعت : 2016-01-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock