سرفراز احمد اور فخز زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے کپتان سرفراز احمد اور فخز زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کارڈف میں کھیلے جا رہے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے دنشکا گناتھیلاکا صرف 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد نروشن ڈکویلا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 82 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر حسن علی کی شاندار ان سوئنگ گیند نے مینڈس کی وکٹیں بکھیر دیں۔ ابھی سری لنکن ٹمی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ پہلا میچ کھیلنے والے دنیش چندیمل کو پویلین لوٹا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ 83 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی وکٹ پر آمد اور انہوں نے ڈکویلا کے ساتھ مل کر اسکور کو بتدریج بڑھانا شروع کیا۔

تاریخ اشاعت : 2017-06-12 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock