نیویارک کے پولیس کمشنر ولیم بریٹن مستعفی ،جیمز او نیل کمشنر ہونگے 

 

ان کی جگہ چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیمز او نیل نئے کمشنر ہونگے جو کہ آئندہ ماہ جب مسٹر بریٹن اپنا عہدہ چھوڑیں گے تو نئے کمشنر کے طور پر چارج لیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو منگل کو اعلان کیا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس کمشنر ولیم بریٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ چیف آف ڈیپارٹمنٹ جیمز او نیل نئے کمشنر ہونگے جو کہ آئندہ ماہ جب مسٹر بریٹن اپنا عہدہ چھوڑیں گے تو نئے کمشنر کے طور پر چارج لیں گے ۔ولیم بریٹن کو بل ڈبلازیو نے مئیر منتخب ہونے کے بعد کمشنر مقرر کیا تھا۔ مئیر نے ان کے استعفے کے اعلان کے ساتھ ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

تاریخ اشاعت : 2015-08-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock