اقوام متحدہ کے معاشی خودمختاری پینل میں پاکستانی خاتون شامل

 


فضا فرحان بخش فاونڈیشن کی شریک چیئرمین اور بخش انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ہیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستانی کاروباری خاتون (انٹریپرنیور) اور بخش فاونڈیشن کی شریک چیئرمین فضا فرحان کو اقوام کے سیکریٹری جنرل کے خواتین کی معاشی خودمختاری کے حوالے سے پہلے اعلیٰ سطح کے پینل میں رکن کے طور پر شامل کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پینل کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران کیا گیا تھا۔
پینل کا اہم کام حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے خواتین کے لیے اقتصادی نتائج کو بہتر بنانے اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے حوالے سے پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے۔

تاریخ اشاعت : 2016-02-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock