سانحہ لاہور میں شہید ہونیوالے ڈی آئی جی کیپٹن احمد مبین شہید سمیت دیگر شہداءکے لئے علامہ اقبال سنٹر نیویارک میں فاتحہ خوانی 

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک میں سانحہ لاہور میں شہید ہونیوالے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید سمیت دیگر شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سید صفدر شاہ نے دعا کروائی، ناصر اعوان نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، قیصر بھٹہ نے ڈی آئی جی مبین شہید کی شخصیت اور خدمات کے مختلف و اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے۔

تاریخ اشاعت : 2017-02-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock