ہیلری کلنٹن کی حمایت میں پاکستانی امریکن پیش پیش، نیویارک میں سپورٹ ریلی، کامیابی پر مبارکباد

 

کلنٹن فیملی کے دیرینہ دوست و سپورٹر رشید چوہدری ،سلمان آفتاب اور منیراختر چوہدری نے نیویارک میں ہیلری کلنٹن کے پرائمری الیکشن سے پہلے ان کی سپورٹ میں جلسہ عام منعقد کیا

 

 


 کمیونٹی کی اہم شخصیات و قائدین ڈاکٹر آصف رحمان ، شاہد گوندل، شفیق صدیقی ، شفقت چوہدری ،بشیر قمر، محمد آصف کے علاوہ ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا

 

 


سپورٹ ریلی میں ہیلری کلنٹن کی سینئر پالیسی ایڈوائزر ٹامارا لیزاٹا نے خصوصی شرکت کی اورہیلری کی جانب سے پاکستانی امریکن فار ہیلری کلنٹن کے مذکورہ قائدین و ارکان کا شکرئیہ ادا کیا

 

 


ہیلری کلنٹن پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے مسائل سے وہ نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ٹامارا

 

 


صدر بل کلنٹن کی دو ٹرمز کا ریکارڈ موجود ہے ۔کلنٹن دور میں پاک امریکہ تعلقات میں نہ صرف قربت بڑھی بلکہ انہیں فروغ بھی حاصل ہوا۔رشید چوہدری
 امریکی صدارتی الیکشن 2016آنیوالے چار سالوں کے ہر اہم معاملے کے بارے میںفیصلہ کرینگے، ہم ابھی خاموش رہے تو کل بے بس ہونگے ۔منیر اختر چوہدری ، ڈاکٹر آصف رحمان

 

 


پاکستانی امریکن اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔ آئیے مل کر بروقت فیصلہ کریں ، انتخابی عمل کا حصہ بن کر اپنی آواز بلند کریں۔شاہد گوندل ، شفیق صدیقی

 


سلمان آفتاب ریلی کو کامیاب بنانے کےلئے نیویارک آئے تھے ، نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور کہا کہ ہمارا اصل ہدف محض پرائمری الیکشن نہیں بلکہ نومبرکے جنرل الیکشن ہیں

 


نیویارک (سپیشل رپورٹر سے)کلنٹن فیملی کے قریبی و دیرینہ پاکستانی امریکن دوست و سپورٹر رشید چوہدری اور ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک، سرگرم عمل پاکستانی امریکن قائدین سلمان آفتاب اور منیراختر چوہدری نے نیویارک میں ہیلری کلنٹن کے پرائمری الیکشن سے پہلے ان کی سپورٹ میں جلسہ عام منعقد کیا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کی نمائندہ مختلف تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی ۔


پاکستانی امریکن فار ہیلری کلنٹن کے زیر اہتمام ساو¿نڈ ویو براڈ کاسٹنگ کے ہال میں منعقد ہونیوالی اس سپورٹ ریلی اور جلسہ عام کے انعقاد میں نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات و قائدین ڈاکٹر آصف رحمان ، شاہد گوندل، شفیق صدیقی ، شفقت چوہدری ،بشیر قمر، محمد آصف کے علاوہ ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ ریلی میں کمیونٹی کے مقامی قائدین سعید حسن ،مرزا خاور بیگ،شمس الزمان ،سلمان شیخ ،ملک ندیم عابد، چوہدری رزاق گجر،چوہدری پرویز ریاض امرا¾،آصف بیگ،عدیل گوندل ،سعید حسن،سید وسیم ،ہمایوں شبیر،جمال محسن ،فیاض خان ،ظہیر احمد مہر،فیاض نواز چغتائی،نوید شہزاد،سلیم احمد ملک، راجہ رزاق ، ظفر سپرا، شبیرگل،سلیم مرزا، مجیب الحسن ، لطیف ڈالمیا ،شکیل شیخ ، امتیاز خان،ضمیر احمد چوہدری ،روبینہ، خورشید احمد بھلی ، ڈاکٹر چیمہ کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔


سپورٹ ریلی میں ہیلری کلنٹن کی نمائندگی کے لئے ان کی سینئر پالیسی ایڈوائزر ٹامارا لیزاٹا نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی امریکن فار ہیلری کلنٹن کے مذکورہ قائدین و ارکان کا شکرئیہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو درپیش چیلنجوں سے کامیابی سےداخلی و خارجی طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے ملک و قوم کو موزوں ترین قیادت ہیلری کلنٹن ہی فراہم کر سکتی ہیں جن کو ان امور کا نہ صرف وسیع تجربہ ہے بلکہ پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے مسائل سے وہ نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
سلمان آفتاب جو کہ رشید چوہدری اور منیر اختر چوہدری کے ساتھ خصوصی طور پر ریلی کو کامیاب بنانے کےلئے نیویارک آئے تھے ، نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور کہا کہ ہمارا اصل ہدف محض پرائمری الیکشن نہیں بلکہ نومبرکے جنرل الیکشن ہیں اور ان الیکشن میں ہیلری کی کامیابی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کامیابی ہو گی


رشید چوہدری نے کہا کہ صدر بل کلنٹن کی دو ٹرمز کا ریکارڈ موجود ہے ۔کلنٹن دور میں پاک امریکہ تعلقات میں نہ صرف قربت بڑھی بلکہ انہیں فروغ بھی حاصل ہوا۔


منیر اختر چوہدری ، ڈاکٹر آصف رحمان ، شاہد گوندل ، شفیق صدیقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن 2016آنیوالے چار سالوں کے ہر اہم معاملے کے بارے میںفیصلہ کرینگے، ہم ابھی خاموش رہے تو کل بے بس ہونگے ۔ابھی وقت ہے کہ پاکستانی امریکن اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر بروقت فیصلہ کریں ، انتخابی عمل کا حصہ بن کر اپنی آواز بلند کریں۔

تاریخ اشاعت : 2016-04-20 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock