پاکستانی امریکن پولیس آفیسر لیفٹنٹ عدیل رانا کی سٹیٹ آف دی یونین اجلاس میں صدر اوبامہ اور جو بائیڈن سے ملاقات

 

صدر کے خطاب کے موقع پر انہیں کانگریس کے مشترکہ اجلا س کی کاروائی دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی، عدیل رانا کی صدر اوبامہ اور جو بائیڈن سے ملاقات

نیویارک (محسن ظہیر سے) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مسلم آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر لیفٹنٹ عدیل رانا منگل کو امریکی کانگریس سے صدر اوبامہ کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موقع پر ان مہمانان خصوصی میںشامل ہوئے جو اس خطاب کے موقع پر گیسٹ گیلری میں خصوصی طور پر موجود تھے ۔صدر کے خطاب کے موقع پر انہیں کانگریس کے مشترکہ اجلا س کی کاروائی دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی ۔ ان کے نام کی سفارش کانگریس ویمن (کوینز، نیویارک) مارگریٹ منگ نے کی ۔لیفٹنٹ عدیل رانا پہلے پاکستانی اور غالباً مسلم امریکن پولیس آفیسر ہونگے کہ جنہیں صدر اوبامہ کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ عدیل رانا کا کہنا تھا کہ مسلم آفیسرز سوسائٹی اس عزت افزائی پر وائٹ ہاو¿س، کانگریس اور بالخصوص کانگریس ویمن کی خصوصی مشکور ہے ۔ ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-01-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock