برونکس میں جشن آزادی میلہ ، فضاءپاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

 

 

برونکس (خصوصی رپورٹ) نیویارک کے علاقے برونکس میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے حسب روایت اس سال بھی جشن آزادی پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ اس سلسلے میں برونکس پارک ایسٹ میں تیسرا سالانہ برونکس میلہ منعقد ہوا ۔جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ میلے کے انعقاد میں میلہ کمیٹی کے چوہدری افضل گلبہار، میاں شبیر احمد گل،خورشید احمد بھلی، نعیم بٹ ،چوہدری شبیر اور عدیل گوندل سمیت ان کے ساتھیوںنے کلیدی کردار ادا کیا۔برونکس کمیونٹی کونسل کی جانب سے میاں شبیر احمد گل ،طاہر خان اور چوہدری افضل گلبہار نے اپنے ساتھیوں نعیم بٹ ، خورشید احمد بھلی ،چوہدری شبیر ، عدیل گوندل کے ساتھ میلے میں شریک مہمانان اور ہزاروں کی تعداد میں موجود شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ برونکس کی پاکستانی کمیونٹی ہر سال جشن آزادی پاکستان روایتی جو ش و خروش کے ساتھ مناتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم پاکستان کو اس عہد کی تجدید کے ساتھ منانا چاہئیے کہ بطور اوورسیز پاکستانی ہم ایسا مثالی کردار ادا کریں گے کہ جو نہ صرف ہماری اور کمیونٹی کی کامیابی کی ضمانت ہو بلکہ وطن عزیز پاکستان کا نام بھی دنیا بھر میںروشن کرے ۔


میلے میں سٹیٹ اسمبلی مین مارک جونائی ، پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔میلے میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے جو کہ اسمبلی مین جونائی اور قونصل جنرل علی اعجاز نے دئیے

 


پاکستان کی معروف فلم سٹار ریما کی برونکس میلے میں خصوصی شرکت، فلم سٹار نور بخاری ، سٹیج کے بادشاہ ملکو ، فرح انور اور راگا بوائز نے نہ صرف میلے میں شرکت کی بلکہ اپنے فن کا یاد گار مظاہرہ بھی کیا ۔ ریما کی شادی کے بعد یہ نیویارک میں کسی بھی پاکستانی جشن آزادی کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی ۔وہ اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شریک ہوئیں ۔

 

انہوں نے کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اس وطن کی خوبصورتی کی وجہ سے ہم خوبصورت ہیں ۔ ہمیں اس کی خوبصورتی میں اپنے کردار اور کارناموں سے اضافہ کرنا ہے ۔

 

اداکارہ نور جو کہ دوسری بار میلے میں شریک ہوئیں ، نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور شرکاءکو دلچسپ باتوں سے محظوظ کیاا ور چوہدری افضل گلبہار سمیت میلہ کمیٹی کے عہدیداروں سے سٹیج پر خصوصی بات چیت بھی کی اور جشن پاکستان کی ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ملکو جو کہ سٹیج کے بادشاہ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ، نے اپنے فن کا یادگار مظاہرہ کرکے برونکس میلہ لوٹ لیا ۔

 

وہ جب سٹیج پر پرفارمنس کے لئے آئے تو بڑی تعداد میں لوگ سٹیج کے ساتھ آگئے اور تمام وقت ملکو کے نان سٹاپ اور فاسٹ میوزک اور سپرہٹ گانوں پر جھومتے اور ناچتے رہے ۔ انہوں نے قومی نغمے گا کر میلے میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگوائے ۔

 


برونکس میلے میں شریک کمیونٹی ارکان نے برونکس کمیونٹی کونسل اور میلہ کمیٹی کو شاندار میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ سب کمیونٹی ارکان کو برونکس کمیونٹی کونسل کا بھرپور ساتھ دینا چاہئیے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-08-31 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock