سانحہ اورلینڈو ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےمسلم پولیس آفیسرزاور  پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے زیر اہتما م تعزیتی تقریب

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) سانحہ اورلینڈو کے سلسلے میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مسلم و پاکستانی پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیموں مسلم آفیسرز سوسائٹی ، پاک امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی ، پاکستانی مرچنٹس ایسوسی ایشن آف نیویارک اور پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے زیر اہتما م سوموار کو یہاں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ۔


تعزیتی تقریب کے دوران شرکاءنے کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک )پر مکی مسجد کے سامنے شمعیں روشن کیں ، سانحہ کی پروزور مذمت کی، اورلینڈو کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔

 

 


شرکاءنے اورلینڈو سانحہ میں ہلاک ہونیوالوںکی یاد میں شمعیں جلائیں اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفاکانہ قتل عام میں ملوث شخص درندہ صف شخص کے اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور امریکی عوام کے غم میںبرابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا اجتماعی کردار ادا کرکے اپنی کمیونٹیز ، شہروں ، ملک اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانا ہے

 


 تقریب میں مسلم آفیسرز سوسائٹی نیویارک کے صدر لیفٹنٹ عدیل رانا،پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی PALکے صدر سارجنٹ زاہد محمود سمیت ان کے ساتھی ، مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان ، عزیز بٹ ، اسلم ڈھلوں ، راجہ آزاد گل ، رانا سعید، راجہ آزاد گل، شاہد حمید خان ، رضوان گلی، شاہد حمید خان ،رانا اخلاق ، آصف بیگ سمیت کمیونٹی قائدین اور ارکان شریک ہوئے۔


۔

تاریخ اشاعت : 2016-06-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock