اوورسیز پاکستانیز

کون بنائے گا آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت؟

کشمیری امریکن کمیونٹی کی نظریں اس ہفتے ہونیوالے کشمیر کے الیکشن پر مرکوز ہو گئی ہیں کہ ان الیکشن میں کس جماعت کو کامیابی حاصل ہو گی

اسلام آباد ( احسن ظہیر) امریکہ میں مقیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری امریکن کمیونٹی رہنما چوہدری ظہور اختر آف پنیام ، کشمیر میں ہونیوالے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے اور انتخابی مہم میںاپنی پسندیدہ امیدواران کو حتمی مراحل میں سپورٹ کرنے کے لئے میرپور (آزاد کشمیر) پہنچ گئے ۔چوہدری ظہور اختر کی طرح نیویارک سے امتیاز احمد (الریان فیونرل ہوم) سمیت امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے اوورسیز کشمیری امریکن کمیونٹی کے متعدد ارکان بھی الیکشن میں ووٹ ڈالنے یا الیکشن کی گہما گہمی دیکھنے کے لئے کشمیر پہنچ گئے ہیں ۔اوورسیز میںبسنے والی کشمیری امریکن کمیونٹی کی نظریں اس ہفتے ہونیوالے کشمیر کے الیکشن پر مرکوز ہو گئی ہیں کہ ان الیکشن میں کس جماعت کو کامیابی حاصل ہو گی اور کون بنے گا َآزاد جموں و کشمیر کا آئندہ وزیر اعظم اور صدر؟
واضح رہے کہ اس وقت آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم اور سردارمسعود خان صدر ہیں ۔ ان الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جہاں اپنے اقتدار کے تسلسل کو یقینی بنانے کےلئے بھرپور انتخابی مہم چالئے ہوئی ہے وہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف بھی کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز، تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان ، علی امین گنڈہ پور اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر زور لگا رہے ہیں اور ان جماعتوں کے مابین الفاظی جنگ اور سخت گیر لہجے میں انتخابی جلسوں سے خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کریں گے کہ اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا۔

Who will form a government in Azad Kashmir?

Related Articles

Back to top button