آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شفقت تنویر کے استقبالیہ میں شرکت، پیپلز پارٹی امریکہ کے ساتھیوں سے تفصیلی ملاقات

 


نیویارک(پاکستانی نیوزپیپر)سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئین کے چئیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر شفقت تنویر کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے اور مقامی چیپٹرز کے عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سفیر سینیٹر شیری رحمان اور سابق سینٹر خواجہ اکبر بھی موجود تھے۔

 

پارٹی ساتھیوں نے انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا، ان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر ان کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت پارٹی کے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔


استقبالیہ سے خطاب کے دوران شفقت تنویر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے یہاں اور امریکہ بھر میں موجود ساتھیوں ، کارکنوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔آ نے آج میرے گھر تشریف لاکر نہ صرف میری بلکہ پارٹی کے تمام ساتھیوں کی عزت افزائی کی ہے اور ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ہم آپ کے سامنے بھی اپنے اس عزم کا اعادہ کریں کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظرئیہ اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بصیرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کی قیادت میں ”پاکستان کھپے“ کا مشن مکمل کریں ۔


مسٹر پریذیڈنٹ، جناب چئیرمین ، آج ہم سب یہاں پر اپنے درمیان میں اپنے عظیم قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی موجودگی کو بھی واضح طور پر محسوس کررہے ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ محسوس کرتے ہیں ۔ہم اپنی چئیرپرسن کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ جب تک دم میں دم ہے ، ہم امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلند رکھیں گے ۔


اس جھنڈے کو جس جس نے بھی نیچا کرنے کی کوشش کی ، وہ نہ صرف خود نیچے گرا بلکہ ان کی داستاں بھی نہیں داستانوں میں ۔یہی قدرت کا ایک واضح ثبوت ہے کہ خلقِ خدا کی جماعت ، پاکستان پیپلز پارٹی ،حق کہنے اور سچ پر ڈٹ جانے والی پارٹی ہے ۔


آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو جو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وہ ماضی سے سبق اور عبرت سیکھیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کا دوسرا نام ہے اور جو جمہوریت کیخلاف سازش کریگا، جمہوریت اس سے انتقام لے گی ۔ ہمارے چئیرمین نے جو کہا تھا کہ ”جمہوریت ہی سب سے بہترین انتقام ہے، وہ دنیا نے دیکھا کہ سچ ثابت ہوا“

مسٹر پریذیڈنٹ ، جناب چئیرمین ، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت پڑا، سازشی ڈکٹیٹرز اور ان کے حواری سیاستدان ملک و قوم کو بے آسرا چھوڑ کر بھا گ گئے اورہر مشکل وقت میں پاکستان کو قیادت پاکستان پیپلز پارٹی نے فراہم کی اور اپنے تن، من اور دھن حتیٰ کہ قائد عوام اور شہید ِ جمہوریت کی قربانی دینے بھی گریز نہیں کیا اور پاکستان کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکال کر سنبھالا دیا ۔


میں اعلانیہ کہتا ہوں کہ اگرچہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا لیکن قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو بچایا اور پھر بنایا، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط بنایا۔
آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائدین جناب آصف زرداری صاحب اور جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔


ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم امریکہ سمیت دنیا بھر میںپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سفیر بن کر ملک و قوم اور پارٹی کا نام روش کرینگے ۔

تاریخ اشاعت : 2016-02-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock