ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن یا سینڈی برنرز میں سے کس کو سپورٹ کریں ؟نیویارک کے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

 

نیویارک(خصوصی رپورٹ)لیڈنگ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدواروں ہیلری کلنٹن یا سینڈی برنرز میں سے کس کو سپورٹ کریں ؟اس سوا ل کا جواب تلاش کرنے کےلئے نیویارک کے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سر جوڑ کر گذشتہ روز پاکستانی امریکن تھنک ٹنک کے اجلاس میں بیٹھے ۔

 

اس مجلس مذاکرہ میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تیس سے زائد مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوئے ۔ وہ سب اس بات پر متفق ہوئے کہ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ اس وقت لیڈ کررہے ہیں ، کو تو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کیا جا سکتا تاہم ہیلری کلنٹن اور سینڈی برنرز میں سے کس کو سپورٹ کیا جائے ؟

 

اس مسلہ پر ان کی آراءمنقسم نظر آئی ۔بعض ارکان ہیلری کلنٹن جبکہ بعض سینڈی برنرز کے حق میں تھے ۔


اجلاس کے انعقاد میں راجہ رزاق، ڈاکٹر شفیق ،سلیم احمد ملک ، فائق صدیقی ، فریدہ خان،فیاض خان سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔

تفصیل کے لئے وزٹ کرتے رہیں

تاریخ اشاعت : 2016-02-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock