مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کی نئی قیادت نے پنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں مسلم امریکن کمیونٹیز کی نمائندہ تنظیم مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کی نئی قیادت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔فاونڈیشن کے نئے عہدیداران جن میں صدر امام شمسی علی ، سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں فیاض، وائس پریذیڈنٹ ابو نور الزمان، سیکرٹری جنرل عین الحق اور خزانچی سعید اختر شامل تھے، سے ان کے عہدوں کا حلف معروف اسلامک سکالر مفتی منیر احمد اخون نے لیا۔

 

تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجازکے علاوہ انڈونیشین سفارتکار یومی ایکا پترا سمیت علماءکرام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

 

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مسلم فاونڈیشن کے نومنتخب صدر امام شمسی علی کا کہنا ہے کہ یہ سال امریکہ میں صدارتی الیکشن کا سال ہے ۔مسلم ڈے پریڈ جو کہ ان الیکشن سے دو ماہ پہلے منعقد ہو گی ،میں ہزاروں کی تعداد میں کمیونٹی ارکان کو بطور نیویارکرز اپنی موجودگی کو واضح کرنا چاہئیے بلکہ اسلاموفوبیا کے چیلنج سے متحد ہو کر نبرد آزما ہونا چاہئیے ۔

 

سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں فیاض کا کہنا تھا کہ مسلم فاونڈیشن اور مسلم ڈے پریڈ ایسے پلیٹ فارم ہیں کہ جن پر کمیونٹی جمع ہو کر اپنا اجتماعی کردار ادا کرسکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اجتماعی کردار کی کوششوں کا حصہ بنیں ۔ واضح رہے کہ مسلم فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال نیویارک میں مسلم ڈے پریڈ منعقد ہوتی ہے ۔اس سال پریڈ کی تاریخ 25ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2016-05-20 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock