سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ (فیئرویل) کی پیشکش ٹھکرادی۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 'فیئرویل' کی پیشکش کرنے پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔ بوم بوم آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا، 'نجم سیٹھی کی جانب سے فیئرویل کی پیشکش کا شکریہ مگر ذاتی مصروفیات کے باعث پیشکش قبول نہیں کرسکتا

تاریخ اشاعت : 2017-04-28 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock