لاگارڈیا ائیرپورٹ نیویارک کی پارکنگ لاٹ کے کھنڈر نما باتھ روم، کیب ڈرائیورز کا احتجاج


 

امریکہ میں تیسری دنیا کی جھلک دیکھنی ہے تو لاگارڈیا ائیرپورٹ کے سنٹرل ٹرمینل کی پارکنگ لاٹ کے باتھ روم کا ایک دفعہ دورہ کریں

 

 


صبح سے لیکر رات گئے تک کام کرنے والے کیب ڈرائیورز کےلئے پارکنگ لاٹ میں قائم باتھ روم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جراثیم کا گڑھ بن گیا

 


باتھ روم میں صفائی کے نہایت ہی ناقص انتظامات کی وجہ سے باتھ روم سے ڈرائیوروں کے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، حکام معاملے کا نوٹس لیں


نیویارک(رپورٹ: خواجہ فاروق )نیویارک کے لاگارڈیا ائیرپورٹ کے سنٹرل ٹرمینل کی پارکن لاٹ میںقائم کھنڈر نما باتھ روم نہ صرف ناقابل استعمال بن گیا ہے بلکہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بیماریوں کے مرکز بھی بن گئے ہیں ۔ سنٹرل ٹرمینل کی پارکنگ لاٹ میں علی الصبح سے لیکر رات گئے تک کام کرنے والے کیب ڈرائیورز جنہیں اپنی باری کے لئے بسا اوقات پارکنگ لاٹ میں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے ، کےلئے جراثیم اور بیماریوں سے بھرپور ان باتھ رومز کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ اس صورتحال سے نہ صرف کیب ڈرائیورز شدید پریشانی کا شکار ہیں بلکہ انہوں نے احتجاج کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام سے یہ مطالبہ بھی شروع کر دیا ہے کہ وہ اان باتھ رومز کی جانب توجہ دیں اور ان کی مرمت کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں
اس نمائندے نے جب ان باتھ رومز کا دورہ کیا تو یہ بات مشاہدہ میں آئی کہ ایک باتھ روم ناقابل استعمال ہے ، دوسرا میں ٹوائلٹ سیٹ پر سیٹ موجود نہیں ، اسی طرح صفائی نام کی وہاں کوئی شے بھی موجود نہیں ۔
 اس وقت نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے اسے اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے دنیا کا دارالخلافہ کہا جاتا ہے اوردنیا کی تمام اکانوی وال سٹریٹ پر منحصر ہوتی ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امیگرنٹس کی اکثریت یہاں ٹیکسی چلانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ ٹیکسی لیموزین کمیشن کے نام سے حکومت نے ایک ادارہ قائم رکھا ہے یہ ادارہ اربوں ڈالر سالانہ اس انڈسٹری سے وصول کرتا ہے لیکن جب ٹیکسی لیموزین میں ڈرائیور اپنے مسائل کے لئے جاتے ہیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا۔لاگارڈیا ائیرپورٹ کی پارکنگ لاٹ میں موجود یہ باتھ روم یہاں کسی تیسری دنیا کا نقشہ پیش کررہے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : 2016-08-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock