آسیہ مسیح کے شوہر اور بیٹی نیویارک پہنچ گئے

 آسیہ مسیح کے شوہر عاشق مسیح، بیٹی عیشم عاش ، فیملی کوارڈی نیٹر جوزف ندیم سپریم کورٹ میں آسیہ کیس کے وکیل سیف الملوک کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں


  وہ اقوام متحدہ میں بدھ سے شروع ہونے والی مذہبی آزادیوں اور انسانی حقوق کے سلسلے میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کریں گے


 کانفرنس اقوام متحدہ میں سپین کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے ۔کانفرنس30اپریل تک جاری رہے گی ۔سیف الملوک

 


 

نیویارک(خصوصی رپورٹ) آسیہ مسیح کیس کی مرکزی کردار آسیہ مسیح کے شوہر عاشق مسیح، بیٹی عیشم عاش ، فیملی کوارڈی نیٹر جوزف ندیم سپریم کورٹ میں آسیہ کیس کے وکیل سیف الملوک کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ وہ اقوام متحدہ میں بدھ سے شروع ہونے والی مذہبی آزادیوں اور انسانی حقوق کے سلسلے میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں سپین کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے ۔کانفرنس30اپریل تک جاری رہے گی ۔


نیویارک پہنچنے کے بعد اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک نے بتایا کہ عاشق مسیح، بیٹی عیشم عاش ، جوزف ندیم کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے ۔

تاریخ اشاعت : 2016-04-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock